• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹیج پر پرفارم کرنا ہمیشہ میری پہلی محبت رہے گی: آیوشمان

Updated: November 16, 2024, 10:10 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار- گلوکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہمیشہ ان کی پہلی محبت رہےگی کیونکہ یہ ناظرین سے براہ راست جڑنے کا سب سے طاقتورذریعہ ہے۔

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار- گلوکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہمیشہ ان کی پہلی محبت رہےگی کیونکہ یہ ناظرین سے براہ راست جڑنے کا سب سے طاقتورذریعہ ہے۔ آیوشمان کھرانہ اپنےبینڈ ’ایوشمان بھوا‘ کے ساتھ امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ میوزک ٹور ۱۴؍ نومبر سے شکاگو سے شروع ہوکر ۲۴؍ نومبر تک نیویارک، سان جوزے، نیو جرسی اور ڈیلاس جیسے مزید۴؍ شہروں میں ہوگا۔ آیوشمان نے کہاکہ ایک فنکار کے طور پر میں ہمیشہ ان لوگوں سے جڑنے کی کوشش کرتا ہوں جو میری موسیقی اور فلمیں پسند کرتے ہیں۔ میں ان کے ردعمل کو خود دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں نے اپنی محنت اور کام کےذریعہ انہیں محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ موسیقی بنانا اور اسے اسٹیج پر پیش کرنامیرے لیے ایک بہترین موقع ہے، جہاں میں اپنے آڈینس کے ساتھ جڑسکتاہوں اوراپنی موسیقی کے ذریعے اظہار خیال کر سکتاہوں۔ کالج کے دنوں میں میوزیکلز میں کام کرنا میری جڑوں میں ہے، اس لیے یہ میرے لیے گھر واپسی کی طرح ہے۔ آیوشمان نےکہا کہ میں ہمیشہ سے اداکار بننا چاہتاتھا لیکن موسیقی میرا متوازی جنون ہے۔ ہر کسی کےپاس ایک دوسرا جنون ہونا چاہیے اور مجھے خوشی ہےکہ مجھے گانےلکھنے، گانے اور اسٹیج پر پرفارم کرنے کاہنر ملا ہے۔ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہمیشہ میرا پہلا پیار رہےگاکیونکہ یہ آڈینس سے براہ راست جڑنے کا سب سےطاقتور ذریعہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK