• Sat, 04 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیڈس آف بالی ووڈ:اپنی گرافیٹی دیکھ کرعمران ہاشمی حیران

Updated: October 03, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

آرین خان کا نیٹ فلکس شو دی بیڈز آف بالی ووڈ او ٹی ٹی ٹی پر دھوم مچا رہا ہے اورنیٹ فلکس کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ۵؍ غیر انگریزی ٹی وی شوز میں شامل ہے۔

Emraan Hashmi.Photo:INN
عمران ہاشمی۔ تصویر:آئی این این

بابی دیول کی زیرقیادت ایک بڑی کاسٹ کے علاوہ  ایک اسٹار کیمیو جو انٹرنیٹ پر وائرل ریلز اور میمز کے ساتھ ٹاک آف دی ٹاؤن بن گیا ہے وہ عمران ہاشمی  ہیں۔ عمران ہاشمی اس شو میں خود کا ایک فرضی ورژن ادا کر رہے ہیں، جو کرن جوہر کی درخواست پر دونوں مرکزی کرداروں (لکشیا اور سحر بامبا) کے لیے ایک  کوچ بنتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 شو کے سب سے یادگار لمحات میں سے ایک اس وقت آتا ہے جب راگھو جوئیل، جسے عمران ہاشمی کا سخت پرستار دکھایا گیا ہے، ان کے سامنے اپنا چارٹ بسٹر  گانا ’’کہو نا کہو‘‘ گاتا ہے اور اعلان کرتا ہے، سارا بالی ووڈ ایک طرف ہے  اور عمران ہاشمی دوسری طرف ۔ کیمیو اور عمران ہاشمی کے کردار کی بے پناہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے، نیٹ فلکس  نے ممبئی کی ایک عمارت پر ان کا ایک بڑا  گرافیٹی  بنا کر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا عنوان تھا ’’سارا بالی ووڈ ایک طرف، اور عمران ہاشمی دوسری طرف ۔‘‘ خراج تحسین سے مغلوب ہو کر، عمران ہاشمی نے اپنی اور راگھو جوئیل کی  دوستی کی کہانی کو اپنے کریئر کی  بہترین کہانی  قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’بہترین محبت کی کہانی جس کا میں حصہ رہا ہوں۔ شکریہ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK