• Thu, 18 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیڈز آف بالی ووڈ: ۲۱؍ خاص ستارے، انٹرنیٹ پر ویب سیریز کی دھوم

Updated: September 18, 2025, 7:20 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھاگئی ہے۔ تمام سوشل میڈیا پر اس کی دھوم ہے۔ مداح بالی ووڈ کے ان ستاروں کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں جو اس میں مہمان اداکار کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ہدایتکاری والی ویب سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوچکی ہے اور پورے انٹرنیٹ پر اس کی دھوم ہے۔ ہندی سنیما کے نامور ناموں سے لے کر کئی اہم چیزیں اس سیریز کا حصہ ہیں۔ سیریز میں ایسے کئی کردار اور موڑ ہیں جو آرین خان کی ذاتی زندگی کو پیش کرتے ہیں جن میں سمیر وانکھیڈے کا ’’خاص کیمیو‘‘ قابل ذکر ہے۔ متعدد ویب سائٹس پر سیریز کے یکے بعد دیگرے ایپی سوڈ پر لائیو تبصرےجاری ہیں اور ہر ایپی سوڈ کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ مجموعی طور پر ویب سیریز کو ۵؍میں سے ۴ء۴؍ ریٹنگ دی گئی ہے۔ قارئین کو بتادیں کہ سیریز میں ۲۱؍ بالی ووڈ ستارے مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

ایپی سوڈ (۱):
پہلے ایپی سوڈ میں ۸؍ ستارے نظر آئیں گے: رنویر سنگھ، سدھانت چترویدی، دشا پٹانی، اوری، شنایا کپور، ابراہیم علی خان، راجکمار راؤ اور سارہ علی خان۔

ایپی سوڈ (۲):
اس ایپی سوڈ میں عامر خان، بادشاہ، کرن جوہر اور ایس ایس راجہ مولی نظر آئیں گے۔

ایپی سوڈ (۳): 
یہاں عمران ہاشمی اور کرن جوہر نظر آئیں گے۔

ایپی سوڈ (۴):
اس قسط میں ارشد وارثی، کرن جوہر، بادشاہ اور سلمان خان دکھائی دیں گے۔

ایپی سوڈ (۵): 
ارشد وارثی پھر لوٹیں گے۔ 

ایپی سوڈ (۶):
شاہ رخ خان، سدھانت چترویدی، سارہ علی خان، مہیپ کپور، بھاؤنا پانڈے، سیما ساجدہ، نیلم کوٹھاری، شالینی پسی، دشا پٹانی، اوری، شنایا کپور، ابراہیم علی خان، راجکمار راؤ اور ارجن کپور ۔

ایپی سوڈ (۷):
کرن جوہر اور ارشد وارثی۔ ساتھ ہی رنبیر کپور بھی نظر آئیں گے۔

سات ایپی سوڈز پر مشتمل اس ویب سیریز کے پہلی ہی قسط میں ایک ایسے آفیسر کو دکھایا گیا ہے جو منشیات کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کردار سمیر وانکھیڈے سے ملتا جلتا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے میمز بنائے جارہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK