سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے ہر سال کی طرح ۲۰۲۴ء کی اپنی پسندیدہ فلموں کی فہرست جاری کی جس میں پائل کپاڈیہ کی ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ پہلے نمبر پر ہے۔
EPAPER
Updated: December 21, 2024, 7:29 PM IST | Washington
سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے ہر سال کی طرح ۲۰۲۴ء کی اپنی پسندیدہ فلموں کی فہرست جاری کی جس میں پائل کپاڈیہ کی ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ پہلے نمبر پر ہے۔
سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے ہر سال کی طرح امسال بھی اپنی پسندیدہ فلموں کی فہرست جاری کی۔ گزشتہ دن انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’’اوبامہ کی ۲۰۲۴ء کی پسندیدہ فلمیں، اور ان میں پہلے نمبر پر پائل کپاڈیہ کی گراں پری جیتنے والی فلم’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ ہے۔ خیال رہے کہ اوبامہ کی فہرست ایسے وقت میں آئی ہے جب یہ فلم بین الاقوامی سطح پر دھوم مچا رہی ہے۔ تاہم، فلم فیڈریشن آف انڈیا (ایف ایف آئی) نے اسے آسکر ۲۰۲۵ء کیلئے ہندوستان کی جانب سے نامزد کرنے سے مسترد کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: کشمیر ہمارے فوجی بھائیوں کے کنٹرول میں ہے: دلجیت دوسانجھ، چوطرفہ تنقیدیں
اس فہرست میں دیگر فلمیں ہیں ’’کنکلیو‘‘، ’’دی پیانو لیسن‘‘، ’’دی پرومیڈ لینڈ‘‘، ’’دی سیڈ آف دی سیکرڈ فِگ‘‘، ’’ڈُون: پارٹ ٹو‘‘، ’’انورا‘‘، ’’ڈی ڈی‘‘، ’’شوگر کین‘‘ اور ’’اے کمپلیٹ اَ ن نون۔‘‘ اوبامہ کی فہرست کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوستانی جشن منارہے ہیں اور اسے آسکر کیلئے نامزد نہ کرنے پر ایف ایف آئی پر خوب تنقیدیں کررہے ہیں۔ اس کے بجائے کرن راؤ کی ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کو بہترین بین الاقوامی فیچر کے زمرے میں آسکر کیلئے بھیجا گیا تھا جو نامزدگی نہیں حاصل کرسکی۔
Here are a few movies I’d recommend checking out this year. pic.twitter.com/UtdKmsNUE8
— Barack Obama (@BarackObama) December 20, 2024
اوبامہ نے ۲۰۲۴ء کے اپنے پسندیدہ نغموں اور کتابوں کی فہرست بھی جاری کی۔ خیال رہے کہ ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی جس میں ککانز فلم فیسٹیول میں اس کی حالیہ گراں پری جیت بھی شامل ہے۔ اسے دو گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس ایوارڈز ۲۰۲۵ء کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔