ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر۲۰؍ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی ایتھلیٹ بسنت کمار میگھوال نے ہائی جمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ، جبکہ شاہنواز خان نے مردوں کی لانگ جمپ میں کانسہ کا تمغہ اپنے نام کیا۔
EPAPER
Updated: August 09, 2026, 7:02 PM IST | New Delhi
ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر۲۰؍ چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی ایتھلیٹ بسنت کمار میگھوال نے ہائی جمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ، جبکہ شاہنواز خان نے مردوں کی لانگ جمپ میں کانسہ کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ہفتے کو ہونے والے مقابلوں میں بسنت کمار میگھوال کا ہائی جمپ میں چاندی کا تمغہ اور شاہنواز خان کا لانگ جمپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ہندوستان کے لیے یادگار لمحہ رہا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ کے شہر یوجین، اوریگن میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد تین ہوگئی۔ اس کامیابی کے ساتھ بسنت کمار میگھوال ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر۲۰؍چیمپئن شپ میں ہائی جمپ کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی ایتھلیٹ بن گئے۔ انہوں نے۲۱ء۲؍ میٹر کی چھلانگ لگا کر اپنے ذاتی بہترین ریکارڈ کی برابری کی۔۱۹؍ سالہ بسنت نے اس سے قبل اپریل میں بنگلورو میں منعقدہ جونیئر فیڈریشن کپ میں بھی ۲۱ء۲؍ میٹر کی اونچائی عبور کی تھی۔
Basant has soared to a historic Silver Medal in Men’s High Jump at the World Athletics U20 Championships 2026 in Oregon, USA! 🏟️
— SAI Media (@Media_SAI) August 9, 2026
Clearing an impressive 2.21m, Basant narrowly missed out on Gold on countback — but secured his place in the history books as the first Indian to win… pic.twitter.com/WeQpUFw0xr
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سپر جائنٹس نےشکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کی امیدیں برقرار رکھیں
مئی میں چین کے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشین انڈر۲۰؍ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بسنت نے طلائی تمغہ جیتنے کے لیے۲۰ء۲؍ میٹر کی اونچائی عبور کی تھی۔بسنت میگھوال نے یوجین میں اپنے مقابلے کا آغاز پہلے ہی کوشش میں ۰۶ء۲؍ میٹر کی اونچائی عبور کرکے کیا۔ اس کے بعد ۱۲ء۲؍ میٹر عبور کرنے کے لیے انہیں دو کوششیں کرنا پڑیں۔ پھر انہوں نے پہلی ہی کوشش میں ۱۷ء۲؍ میٹر کی اونچائی عبور کی اور دوسری کوشش میں اپنے ذاتی بہترین ریکارڈ ۲۱ء۲؍ میٹر کی برابری کرلی۔
یہ بھی پڑھئے:راکنگ اسٹار یش کی فلم’’ٹاکسک‘‘ کا ٹریلر جاری
دریں اثنا، انڈر۲۰؍ایشین چیمپئن شاہنواز خان ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر۲۰؍چیمپئن شپ میں لانگ جمپ کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی مرد ایتھلیٹ بن گئے۔ انہوں نے ۸۴ء۷؍میٹر کی اپنی بہترین کوشش کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ شاہنواز نے اپنی بہترین چھلانگ تیسری کوشش میں لگائی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں شامل ایک اور ہندستانی ایتھلیٹ آر سی جتھن ارجنن نے ۵۹ء۷؍ میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔
اٹلی کے ڈینیئل انزولی نے ۹۷ء۷؍ میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، جبکہ آسٹریلیا کے میسن میک گروڈر نے ۹۶ء۷؍ میٹر کی چھلانگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔