Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان پروڈکشنز کی تاریخی فلم’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کے کرداروں کے پوسٹرز جاری

Updated: June 17, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai

عامر خان پروڈکشنز کی تاریخی فلم’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘ کے کرداروں کے نئے پوسٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں نامور فنکاروں کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ تقسیمِ ہند کے پس منظر میں بننے والی یہ فلم۱۴؍ اگست۲۰۲۶ءکو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی، جبکہ پوسٹرز نے شائقین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

فلم ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘ کے میکرزنے اپنی آنے والی تاریخی فلم کے کرداروں کے پوسٹرز جاری کر دیئے ہیں، جو طاقت، معصومیت اور ثابت قدمی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس سے قبل فلم کا دلکش موشن پوسٹر بھی منظرِ عام پر آ چکا ہے، جس کے بعد اس منصوبے کیلئے شائقین کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔ یہ فلم عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)

’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘ کی کاسٹ
جاری کئے گئے نئے پوسٹرز میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور اداکار سنی دیول کے ساتھ پریتی زنٹا، کرن دیول، علی فضل اور ابھیمنیو سنگھ کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ پوسٹرز ان لوگوں کی کہانی بیان کرتے ہیں جنہوں نے تقسیمِ ہند کے پُرآشوب دور میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا، مگر ہمت اور حوصلے کے ساتھ ڈٹے رہے۔ ہر کردار کے چہرے پر دکھائی دینے والے جذبات اور تاثرات اس کی کہانی کو بخوبی بیان کرتے ہیں۔ فلم سازوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا:’’ایک ایسی دنیا میں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، ان کی کہانی ہمت کی مثال بن گئی۔ ان لوگوں سے ملئے جنہوں نے یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء، ۱۴؍ اگست سے سنیماگھروں میں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرسٹوفر نولن اپنی نئی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کے پریمیئر کیلئے ممبئی آئیں گے

سوشل میڈیا پر ردِعمل
پوسٹرز جاری ہوتے ہی مداحوں نے تعریفوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
ایک صارف نے لکھا: ’’یہ بے حد شاندار ہے! پریتی زنٹا کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ‘‘ 
دوسرے نے تبصرہ کیا:’’کیا زبردست اسٹار کاسٹ ہے!‘‘ 
ایک اور صارف نے لکھا: ’’بلاک بسٹر فلم آ رہی ہے۔ ‘‘ 
جبکہ کسی نے کہا: ’’اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ‘‘ 
ایک مداح نے کاسٹنگ کو ’’شاندار انتخاب‘‘ قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹام ہالینڈ نے زینڈایا سے خفیہ شادی کی تصدیق کی

فلم کے بارے میں 
قومی ایوارڈ یافتہ ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘ تقریباً تین دہائیوں بعد راج کمار سنتوشی اور سنی دیول کو دوبارہ ایک ساتھ لا رہی ہے۔ فلم کے موسیقار اے آر رحمان ہیں جبکہ گیت جاوید اختر نے تحریر کئے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز عامر خان اور اپرنا پروہت ہیں۔ بتا دیں کہ ’’بٹوارہ۱۹۴۷ء‘‘ دنیا بھر میں ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK