Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹوفر نولن اپنی نئی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کے پریمیئر کیلئے ممبئی آئیں گے

Updated: June 17, 2026, 9:02 PM IST | Mumbai

ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرسٹوفر نولن اپنی نئی فلم’’ The Odyssey ‘‘کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جولائی میں ہندوستان کے شہر ممبئی کا دورہ کریں گے۔ فلم کے ستارے میٹ ڈیمن اور ٹام ہالینڈ بھی ان کے ہمراہ ممبئی میں ہونے والے تاریخی پریمیئر میں شرکت کریں گے۔

Tom Holland, Matt Damon and Christopher Nolan. Photo: INN
تام ہالینڈ، میٹ ڈیمن اور کرسٹوفر نولن۔ تصویر: آئی این این

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کرسٹوفر نولن اپنی آنے والی فلم ’’ دی اوڈیسی ‘‘( The Odyssey ) کی عالمی تشہیری مہم کے تحت جولائی ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ فلم کے معروف اداکار میٹ ڈیمن اور ٹام ہالینڈ بھی موجود ہوں گے۔ نولن جن کے ہندوستان میں لاکھوں مداح ہیں، فلم کے ہندوستانی پریمیئر میں شرکت کریں گے جس سے ہندوستان ’’ دی اوڈیسی ‘‘ کی عالمی تشہیری مہم کا ایک اہم مرکز بن جائے گا۔ 
ممبئی میں فلم کا شاندار پریمیئر ہوگا
ہندوستانی شائقین کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ نولن اور فلم کی پوری ٹیم ہندوستان آئے گی۔ فلم سازوں اور یونیورسل پکچرز نے ممبئی کو ’’ دی اوڈیسی‘‘کے عالمی پریمیئر ٹور میں شامل کیا ہے۔ ممبئی اب لندن، پیرس، نیویارک سٹی کے ساتھ ان شہروں میں شامل ہوگا جہاں فلم کی ٹیم تشہیری دورہ کرے گی۔ ہندوستان میں فلم کا پریمیئرپی وی آر آئیکن آئی میکس، فینکس پیلیڈیم، ممبئی میں منعقد ہوگا۔ تاہم، یہ ابھی راز ہے کہ ہالی ووڈ ستاروں کے ساتھ فلم کون دیکھے گا۔ پریمیئر کی باضابطہ تاریخ ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔ یہ نولن کی کسی بھی فلم کا ہندوستان میں ہونے والا پہلا باقاعدہ پریمیئر ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹام ہالینڈ نے نولن کی ’’دی اوڈیسی‘‘ کیلئے ’’اسپائیڈر مین‘‘ مؤخر کرادی

نولن کا ہندوستان اور ہندوستانی سنیما سے دلچسپی کا اظہار
اپنے ایک سابقہ دورے کے دوران نولن نے کہا:’’میں ہندوستانی فلم سازوں سے ملنا اور ہندوستان کے بارے میں مزید جاننا چاہتا تھا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا:’’میں مستقبل میں مزید ہندوستانی فلمیں دیکھنے کا منتظر ہوں۔ حال ہی میں مجھے پاتھر پنچالی دیکھنے کا موقع ملا جو میں نے پہلے نہیں دیکھی تھی۔ میرے خیال میں یہ اب تک بنائی جانے والی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک غیرمعمولی شاہکار ہے۔ میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں مزید جاننا چاہتا ہوں، اسی لئے میں یہاں آیا۔ ‘‘
نولن کے کریئر کی سب سے مہنگی فلم
تقریباً ۲۵۰؍ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی’’ دی اوڈیسی ‘‘نولن کےکریئر کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ نولن اس سے قبل’’ انسیپشن‘‘، ’’انٹرسٹیلر‘‘ اور’’ دی ڈارک نائٹ‘‘ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔ فلم کو دنیا بھر تک پہنچانے کیلئے اس کے پروڈیوسرز بھرپور تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK