ہما قریشی نے اپنی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کیا ہے۔ بیکاس رنجن کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: July 24, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai
ہما قریشی نے اپنی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کیا ہے۔ بیکاس رنجن کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔
اداکارہ ہما قریشی اپنے کریئر کی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کی ریلیزکیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے فلم کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کیا ہےا ور بتایا ہے کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کاپریمیر کیا جائے گا۔ اپنے انسٹاگارم پر ہما قریشی نے تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ ’’ بیان‘‘ کا فرسٹ لُک پوسٹر۔ فلم کا پریمیر ٹی آئی ایف ایف ۲۰۲۵ءمیں کیا جائے گا۔ہمیں فکر ہے کہ یہ ڈسکوری سیکشن کیلئے منتخب ہونے والی واحد فلم ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی جسے مقصد اور غیر معمولی ٹیم کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس نے ’’ وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا
اس فلم کی کاسٹبہترین ہیں جن میں چندراچور سنگھ، سچن کھیڈکر، اوجیت دت،وبھور مینک، سمپا منڈل، سواتی داس، ادیتی کنچن سنگھ اور پیری چاپرا بھی شامل ہیں۔اس فلم کی ہدایتکاری فیچر فلم ’’چورنگا‘‘ کیلئے مشہور ہدایتکار بیکاس رنجن نے انجام دی ہے جبکہ اسے شیلا آدتیہ بورا نے پلاٹون ون فلمز کے تحت پروڈیوس کیا ہے جو ہندوستان کا مشہور فلم اسٹوڈیوہے اور جو متعدد ایوارڈ یافتہ فلموں جیسے ’’گھات‘‘، ’’ پکاسو‘‘اور دیگر کیلئے جانا جاتا ہے۔فلمساز بیکاس رنجن نے ’’بیان‘‘ کو ہندوستان کو ’’جدید ہندوستان کی ایک پر اثر عکاسی‘‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔