Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلموں میں آنے سے قبل روی کشن، اداکار متھن جیسا بننے کا خواب دیکھتے تھے

Updated: July 20, 2026, 11:41 AM IST | Mumbai

روی کشن آج بالی ووڈ کا ایک مشہور نام ہیں اور وہ کئی فلموں میں عمدہ کردار ادا کرچکے ہیں۔

Ravi Kishan Photo: INN
روی کشن۔ تصویر: آئی این این

روی کشن آج بالی ووڈ کا ایک مشہور نام ہیں اور وہ کئی فلموں میں عمدہ کردار ادا کرچکے ہیں۔فلموں میں آنے سے قبل ہر شخص کسی نہ کسی اداکار کو اپنا آئیڈیل مانتا ہے اور اس کے جیسا بننے کی کوشش کرتا ہے۔ روی کشن نے اپنے لئے ایک الگ ہی آئیڈیل منتخب کیا تھا۔ وہ دراصل متھن کی طرح بننے چاہتے تھے۔اس بات کا انکشاف خود انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔روی کشن نے بتایا کہ اس دور میں راجیش کھنہ، جتندر، امیتابھ بچن اور رشی کپور نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ہوا کرتے تھے، لیکن وہ صرف متھن چکرورتی بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں ان کے بال لمبے تھے اور لوگ انہیں متھن چکرورتی سے مشابہ قرار دیتے تھے۔ وہ ان ہی کی طرح چلتے، بولتے اور رقص کرنے کی کوشش کرتے تھے۔روی کشن کے مطابق ’’مجھے لگتا تھا کہ میں خوبصورت نہیں ہوں، لیکن متھن دا بھی میرے جیسے پس منظر سےآئے تھے، اسی لیے میں انہی جیسا بننا چاہتا تھا۔‘‘بعد میں لوگوں نےانہیں سمجھایا کہ انہیںمتھن چکرورتی کی نقل کرنے کے بجائے اپنی الگ شناخت بنانی ہوگی۔اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے آج انہوں نے اپنی ایک منفرد شناخت قائم کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK