• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھاگم بھاگ ۲: اکشے کمار، گووندہ اور پریش روال کی فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوسکتی ہے

Updated: November 07, 2024, 5:46 PM IST | Mumbai

’’بھاگم بھاگ‘‘ (۲۰۰۶ء) کے سیکویل کے متعلق اطلاعات ہیں کہ ’’بھاگم بھاگ ۲‘‘ ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوسکتی ہے جس میں اکشے کمار، گووندہ اور پریش روال مرکزی کردار میں ہوں گے۔

Paresh Rawal, Akshay Kumar and Govinda, in a scene from Bhagam Bhaag. Photo: INN
پریش راول، اکشے کمار اور گووندہ، بھاگم بھاگ کے ایک منظر میں۔ تصویر: آئی این این

۲۰۰۶ء میں ریلیز ہونے والی پریہ درشن کی ’’بھاگم بھاگ‘‘ کو کلاسک فلموں کا درجہ حاصل ہوچکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اکثر و بیشتر اس فلم کے سیکویل کے متعلق مباحثہ کرتے رہتے ہیں۔ اس فلم کو سنیل شیٹی نے پروڈیوس کیا تھا جس میں اکشے کمار، گووندہ اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اب تقریباً دو دہائیوں بعد، ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سریتا اشون وردے (رورِنگ ریور پروڈکشن) نے فلم کے حقوق حاصل کرلئے ہیں اور شیمارو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر اس کے سیکویل کو ۲۰۲۶ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ’’بھاگم بھاگ ۲‘‘ میں اکشے کمار، گووندہ اور پریش راول دوبارہ نظر آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اب شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، ممبئی پولیس تفتیش میں مصروف

اس خبر سے منسلک ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ ’’ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ اور گرم مسالہ اکشے کمار کی تین بڑی اور خاص فلمیں ہیں، اور ہیرا پھیری اور بھاگم بھاگ کے فرنچائز حقوق کو وہ پہلے ہی ترتیب دے چکے ہیں۔ ان فلموں کا سیکویل فی الحال تحریری مرحلے میں ہے۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ایک ہی فلم میں تین کامک لیجنڈز (اکشے، گووندہ، پریش راول) کو دوبارہ دیکھنا شائقین کیلئے دلچسپ ہوگا۔ اس لئے ایسی اسکرپٹ لکھی جارہی ہے جو پہلی فلم اور اداکاروں کے ساتھ انصاف کرسکے۔ اکشے اس فلم میں ایک اور پروڈیوسر کے ساتھ مل کر کام کریں گے مگر اس کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK