• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھول بھلیاں۳ ؍ : ودیا بالن اور کارتک آرین کا فلم کے پوسٹر کیلئے فوٹوشوٹ

Updated: September 04, 2024, 6:58 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

معروف بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور کارتک آرین نے اپنی آنے والی فلم’’ بھول بھلیاں ۳ ‘‘کے پوسٹر کیلئے فوٹوشوٹ کیا ہے۔ تصویر کے وائر ل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصروں کا طوفا ن آیا ہوا ہے۔

Bhool Bhulaiyaa 3. Photo: INN
بھول بھلیاں۳ ؍ ۔ تصویر : آئی این این

’’چندو چمپئن ‘‘کی کامیابی کے بعد کارتک آرین نے اپنی پوری توجہ سب سے زیادہ ریلیز کی منتظر فلم ’’بھول بھلیاں ۳ ‘‘ پر مرکوز کردی ہے۔ 
۲۰۲۲ء میں، اداکار نے ’بھول بھولیا ں۲‘ میں روح بابا کےمزاحیہ کردار سے مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔ فلم میں ان کی اور کیارا اڈوانی کی کیمسٹری خوب پسند کی گئی جبکہ انجولیکا اور منجولیکا کے دوہرے کردار میں تبو نےناظرین کی داد وصول کی۔ اس بار کارتک کے ساتھ ترپتی ڈمری اور مادھوری دکشت نینے شامل ہوں گی۔ لیکن سب سے بڑی بات ودیا بالن کی ہارر کامیڈی فرنچائز میں واپسی ہے۔  اس کے ساتھ ہی ودیا اور کارتک کا فرسٹ لک وائرل ہورہا ہے۔

حال ہی میں کارتک اور ود یا کو اپنی فلم ’’ بھول بھلیاں ۳‘‘ کے پوسٹر کی فوٹو شو ٹ کی شوٹنگ کیلئے دیکھا گیا۔ وائرل ہونے والی تصویروں میں، کارتک نے ایک بار پھر اپنا سیاہ کرتا اور دھوتی پہنی ہوئی ہے جس میں ان کے گلے میںردرکشا کی مالا ہے۔ دوسری طرف، ودیا، کالی ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے لمبے بال کھلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: فرحان اختر نے’’۱۲۰؍بہادر‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا

بتا دیں کہ ۲۰۰۷ء میں ودیا نے فلم’بھول بھولیاں‘ میں منجولکا کے طور پر اپنی اداکاری سے ہارر کے نئے معیار قائم کئے تھے۔ ’’ بھول بھلیاں ۳ ‘‘ سے ناظرین کو بہت توقعات ہیں۔یہ فلم دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK