بگ باس۱۷؍ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سونیا بنسل نے ۷۹؍ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنا بین الاقوامی آغاز کرتے ہوئے ریڈ کارپیٹ پر ایک خاص اور ثقافتی روپ میں سبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 7:04 PM IST | New Delhi
بگ باس۱۷؍ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سونیا بنسل نے ۷۹؍ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنا بین الاقوامی آغاز کرتے ہوئے ریڈ کارپیٹ پر ایک خاص اور ثقافتی روپ میں سبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
بگ باس۱۷؍ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سونیا بنسل نے ۷۹؍ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنا بین الاقوامی آغاز کرتے ہوئے ریڈ کارپیٹ پر ایک خاص اور ثقافتی روپ میں سبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ اپنی آنے والی ماحولیات پر مبنی فلم دی لاسٹ بریتھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سونیا نے اس باوقار عالمی اسٹیج پر ہندوستانی ثقافت اور روحانی حسن کو بیحد خوبصورتی سے پیش کیا۔ ان کا یہ لک صرف فیشن اسٹیٹمنٹ نہیں بلکہ ہندوستانی روایت اور جذبات کی علامت بھی نظر آیا۔
Cannes Film Festival, @soniyaofficial123
— Soniya Bansal (@soniyaofficial9) May 21, 2026
A red carpet statement defined by grace, couture, and timeless glamour.#SoniyaBansal #Cannes2026 #FaceMagazine #CannesFilm pic.twitter.com/dzuwzpWziO
یہ بھی پڑھئے:ہیری کین کی ہیٹ ٹرک: بائرن میونخ نے جرمن کپ جیت کر چار سالہ قحط ختم کر دیا
اپنے ابتدائی لک کے لیے اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر ڈولی جے کے ذریعہ تیار کردہ خاص آؤٹ فٹ پہنا۔ پیسٹل پنک رنگ کے اس لہنگا-ساڑی فیوژن آؤٹ فٹ پر سفید پھولوں کی باریک کڑھائی اور گولڈ ڈیٹیلنگ کی گئی تھی۔ سر پر بیحد خوبصورتی سے اوڑھا گیا شییر دوپٹہ ان کے پورے لک کو رادھا رانی کے عکس سے متاثر ہوتا نظر آیا۔ سونیا کے لک کو ایمرلڈ اور ان کٹ ڈائمنڈ جیولری، روایتی چوڑیاں اور ہاتھوں پر لگائے گئے ہلکے آلتا نے اور خاص بنا دیا۔ سافٹ ڈیوی میک اپ، ڈیفائنڈ آئیز اور چھوٹی سی بندی نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے، جبکہ بالوں میں لگایا گیا مور پنکھ ہندوستانی اساطیر کی علامتی جھلک دیتا نظر آیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’یہ تو ہیلمٹ کا پلاسٹک ہے‘‘، نئے لُک والے چشمے پر صارفین نے کِم کو ٹرول کیا
اپنے کانز کے آغاز کے تعلق سے سونیا بنسل نے کہا کہ ’’پہلی بار کانز کے ریڈ کارپیٹ پر چلنا میرے لیے کسی خواب جیسا ہے۔ میں چاہتی تھی کہ بین الاقوامی اسٹیج پر بھی میں ہندوستانی ثقافت سے جڑی رہوں اور کچھ ایسا پیش کروں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔‘‘ فلم دی لاسٹ بریتھ میں سونیا بنسل صرف اداکاری ہی نہیں کر رہی ہیں، بلکہ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے فلم کے کریئیٹو پہلوؤں میں بھی تعاون کیا ہے۔ یہ فلم جنگلات کی کٹائی جیسے سنگین ماحولیاتی مسئلے کو سامنے لاتی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکار شیو ٹھاکرے بھی نظر آئیں گے۔ اپنے اس ڈیبیو کے ساتھ سونیا بنسل ان ہندوستانی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں، جو کانز جیسے عالمی اسٹیج پر سنیما، ثقافت اور سماجی پیغام کو ایک ساتھ پیش کر رہے ہیں۔