• Tue, 03 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وراٹ کوہلی ایک اور تاریخی ریکارڈ کے قریب

Updated: November 03, 2026, 1:48 PM IST | Agency | New Delhi

نیوزی لینڈ کیخلاف یکروزہ سیریز میں۱۲؍رن بناتے ہی تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ۱۳؍ہزار رن بنانے والے پہلے بلے باز بن جائیںگے۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر: آئی این این

ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اپنے کریئر کے ایسے مقام پر ہیں جہاں وہ ہر میچ کے ساتھ ہی کوئی نہ کوئی بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ۴؍ نومبر کو ہونے والی یکروزہ  سیریز کے پہلے مقابلے میں بھی وراٹ کوہلی کے پاس ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔۵؍ میچوں کی سیریز کا یہ مقابلہ آکلینڈ کے سیڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔

یکروزہ میچوں میں نمبر ۳؍ پر ۱۳؍ہزاررن

وراٹ کوہلی یکروزہ کرکٹ میں تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے اب تک ۳۰۵؍ اننگز میں۱۲؍ہزار۹۸۸؍ رن بنا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اگر پہلے ون ڈے مقابلے میں وراٹ ۱۲؍  رن بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو وہ اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے ۱۳؍ ہزار رن پورے کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق بلے باز رکی پونٹنگ موجود ہیں، جنہوں نے ۳۶۵؍ اننگز میں۱۲؍ہزار۶۶۲؍ رن بنائے ہیں۔ جہاں تک ون ڈے کرکٹ میں کسی ایک پوزیشن پر کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ہے تو یہ ریکارڈ سچن تینڈولکر کے نام ہے۔ سچن نے اوپننگ بلے باز کے طور پر ۱۵؍ ہزار ۳۱۰؍ رن بنائےہیں۔

یہ بھی پڑھئے: میسی مسلسل دوسری مرتبہ ایم ایل ایس گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بننے کے قریب

  ون ڈے کرکٹ میں نمبر ۳؍ کی پوزیشن پر وراٹ کوہلی کا غلبہ طویل عرصے سے رہا ہے۔ اس نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ان کا اوسط ۵۵ء۶۱؍کا ہے، جو اس پوزیشن پر کھیلنے والے دنیا کے تمام بڑے بلے بازوں میں سب سے بہتر  ہے۔ انہوں نے اس پوزیشن پر اب تک ۴۸؍ سنچریاں اور ۶۹؍نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

سچن کو بھی پیچھے چھوڑنے کا موقع 

وراٹ کوہلی اگر نیوزی لینڈ کیخلاف  یکروزہ سیریز میں ایک سنچری بنانے میں کامیاب رہتے ہیں، تو وہ لسٹ’اے ‘ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں سچن تینڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ کوہلی اور سچن نے اب تک لسٹ’اے‘ کرکٹ میں  ۶۰۔۶۰؍سنچریاں لگائی ہیں۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ

کوہلی کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ۵۰؍ اوور کے کرکٹ میں شاندار رہا ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف وراٹ کوہلی  نے ۳۶؍ مقابلوں میں  ۵۷؍کے شاندار اوسط سے کھیلتے ہوئےایک ہزار ۸۹۷؍ رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے۷؍ سنچریاں اور ۱۰؍ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ وراٹ نیوزی لینڈ کے خلاف ۱۵۴؍ رنوں کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔نیوزی لینڈ میں وراٹ کوہلی نے کُل ۱۱؍ یکروزہ  میچ کھیلے ہیں اور اس دوران ۴۶؍ کے اوسط سے کھیلتے ہوئے ۵۱۴؍رن بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کوہلی ایک سنچری اور ۴؍نصف سنچریاں لگا چکے ہیں۔ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف وراٹ کوہلی کی نیوزی لینڈ میں آخری اننگز ہوسکتی ہے۔وہ اسے یادگار بنانے کےلئے اپنی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK