Inquilab Logo Happiest Places to Work

بگ باس ۱۹: حجابی اے آئی روبوٹ گڑیا ’’حبوبو‘‘ بھی بطور امیدوار شامل ہوسکتی ہے

Updated: July 05, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

اگست ۲۰۲۵ء میں پریمیر ہونے والے ’’بگ باس ۱۹‘‘ میں پہلی مرتبہ کسی اے آئی روبوٹ کو بطور امیدوار شامل کیا جاسکتا ہے۔ یہ یو اے ای کی حجابی اے آئی روبو گڑیا حبوبو ہے۔

AI-powered doll "Habubu." Photo: X
اے آئی سے چلنے والی گڑیا ’’ حبوبو۔‘‘ تصویر: ایکس

قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ اگست ۲۰۲۵ء میں پریمیر ہونے والے ’’بگ باس ۱۹‘‘ میں پہلا غیر انسانی امیدوار شامل ہوسکتا ہے۔ یہ اے آئی سے چلنے والی گڑیا ہے جو لوگوں سے بات چیت کرسکتی ہے، اور اس کا نام ہے ’’حبوبو۔‘‘ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیک فرم آئی ایف سی ایم کی تیار کردہ حجابی اے آئی گڑیا حبوبو کا ۱۶؍ انسانوں کے مقابلے بگ باس کے گھر میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، شو میکرز نے تصدیق نہیں کی کہ حبوبو شو کا حصہ ہوگی یا نہیں۔ اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو ایسا پہلی مرتبہ ہوگا جب کسی شو میں پہلی مرتبی اے آئی سے لیس گڑیا کسی شو میں انسانوں سے مقابلہ کرتی نظر آئے گی۔ 

 


اس کی شمولیت ریالٹی ٹیلی ویژن میں ایک نئے دور کا اشارہ دے گی۔ اس خبر نے سوشل میڈیا صارفین میں دلچسپی بڑھا دی ہے اور گرما گرم بحث کو جنم دیا ہے۔ خیال رہے کہ حبوبو یو اے ای میں بہت مشہور ہے۔ وہ وہاں کی ایک وائرل ثقافتی شخصیت بن چکی ہے۔یہ کوئی عام روبوٹ نہیں ہے۔ یہ ایک اعلیٰ درجے کے اے آئی سے چلنے والا روبوٹ ہے جو ہندی سمیت سات زبانوں میں مہارت رکھتا ہے۔ حبوبو جذبات کی شناخت کرسکتی ہے، بات چیت کرسکتی ہے اور بنیادی گھریلو کام کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر اسے بگ باس کے گھر میں داخل کیا جاتا ہے تو ناظرین حیرت انگیز چیزیں دیکھ سکیں گے۔ حبوبو سنہری نقاب اور روایتی عربی لباس پہنتی ہے۔ اس کی تاثر پیش کرنے والی آنکھیں اور ملنسار شخصیت نے اسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کافی مشہور کردیا ہے اور اس کے فالوورز لاکھوں میں ہیں۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی ایف سی ایم نے اسے گزشتہ سیزن کے مقبول امیدوار عبدالروزق کے مقابل تیار کیا ہے۔ جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ حبوبو کی خبر فی الحال میڈیا حکمت عملی کے تحت شائع کی گئی ہے، اور اس بات کے قوی امکان ہیں کہ اسے بگ باس کے گھر میں شامل کیا جائے گا۔ 
اس سیزن کی میزبانی بھی سلمان خان ہی کرنے والے ہیں۔ بگ باس ۱۹؍ کا تھیم ہے پرانی یادوں کو اختراع سے جوڑنا۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ بگ باس ہاؤس کیلئے حبوبو کو خصوصی طور پر دوبارہ پروگرام کیا جائے گا تاکہ انسانی امیدواروں کے ساتھ متوازن تعامل کو یقینی بنایا جا سکے۔ پروڈیوسرز چاہتے ہیں کہ یہ شو کے دیگر امیدواروں پر حاوی نہ ہوجائے۔ یو اے ای کیلئے ہندوستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی پروگراموں میں سے ایک میں حبوبو کی ممکنہ نمائش ایک اہم ثقافتی اور تکنیکی سنگ میل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK