Inquilab Logo Happiest Places to Work

بل ماہیر کو مارک ٹوین پرائز کینیڈی سینٹر کی غیر یقینی صورتحال کے درمیان دیا گیا

Updated: June 29, 2026, 8:17 PM IST | New York

مزاحیہ اداکار اور ڈونالڈ ٹرمپ کے ناقد بل ماہیر کو اتوار کو کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں امریکی مزاح کے لیے مارک ٹوین پرائز سے نوازا گیا۔

Bill Maher.Photo:X
بل ماہیر۔ تصویر:آئی این این

مزاحیہ اداکار اور ڈونالڈ ٹرمپ کے ناقد بل ماہیر کو اتوار کو کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں امریکی مزاح کے لیے مارک ٹوین پرائز سے نوازا گیا۔ یہ واشنگٹن کا وہ ادارہ ہے جو اس وقت صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اسے ازسرِنو تشکیل دینے کی کوششوں سے متعلق قانونی تنازع میں الجھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ ۲۶؍ جون کو وہائٹ ہاؤس نے انہیں یہ ایوارڈ دینے کی تردید کی تھی لیکن اتوار کو ایک تقریب کے دوران امریکی مزاحیہ اداکار کو مارک ٹوین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’آوارہ پن ۲‘‘کا ٹیزر جاری: عمران ہاشمی کے زبردست مکالمے نے سب کو دنگ کر دیا


یہ سینٹر جس پر ٹرمپ اپنی چھاپ چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں پہلے طے تھا کہ طویل عرصے تک جاری رہنے والی مرمت کے باعث عارضی طور پر بند ہو جائے گا، لیکن اب ایک جج کے حکم کے بعد اسے دوبارہ کھلا رکھنے کے باعث مالی فیصلوں کی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت میں شدید کمی، فنکاروں کی دستبرداری، سیاسی تنازعات اور عملے میں کمی نے مل کر مکمل سطح کے پروگرامنگ شیڈول کو دوبارہ شروع کرنا مشکل بنا دیا ہے، جیسا کہ اس آپریشن سے واقف متعدد ذرائع نے پہلے سی این این کو بتایا تھا۔
ماہیر نے تقریب سے پہلے ریڈ کارپیٹ  پر اپنے ریمارکس میں ممکنہ بندش کا ذکر کرتے ہوئے کہا’’یہ کم از کم دو سال کے لیے یہاں آخری شو ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ ’’یہ ایک خوبصورت عمارت ہے۔ یہ لوگ مسلسل کہتے ہیں کہ اس کی مرمت کی ضرورت ہے۔ مجھے تو یہ بالکل ٹھیک لگتی ہے۔ مجھے کوئی ایک چیز بھی ایسی نظر نہیں آتی جسے بدلنے کی ضرورت ہو۔‘‘
یہ پرفارمنگ آرٹس سینٹر ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی کو دوبارہ تشکیل دینے کی کوششوں اور ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے میں درپیش  رہا ہے۔ دو ہفتے قبل، کینیڈی سینٹر نے عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عمارت سے ٹرمپ کا نام ہٹا دیا، جو صدر کے منتخب کردہ بورڈ آف ٹرسٹیز نے شامل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:بغیر اسٹار کھلاڑی کے برازیل کو مات دینے کا جاپانی مشن


انتظامیہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ نام ہٹا دیا گیا ہے  لیکن اب بھی اس جگہ کو ایک پردے سے ڈھانپا گیا ہے جہاں یہ نام موجود تھا، جس کی وجہ سے اس کی ہٹانے کی کارروائی عوامی نظر سے پوشیدہ ہے۔
اداکار ووڈی ہیریلسن نے اتوار کے ایونٹ میں اسٹیج پر مذاق میں کہا ’’آخرکار، میرے عزیز دوست کی طرف سے ایک ایوارڈ اور وہ بھی مزاحیہ طور پر ٹرمپ کینیڈی سینٹر میں۔ نہیں  اوہ ہاں، ہم نے وہ ٹھیک کر دیا ۔‘‘ماہیر  صدر کی تنقید کا نشانہ رہے ہیں، لیکن انہوں نے ۲۰۲۵ء میں وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ عشائیہ بھی کیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے صدر کی تعریف کی، تاہم ان کا تعلق بدستور کشیدہ رہا۔ فروری میں ٹرمپ نے ماہیر کو’’جاہل‘‘ کہا تھا،۲۰۲۵ء کی وہائٹ ہاؤس ملاقات کو ’’وقت کا مکمل ضیاع‘‘ قرار دیا، اور کہا کہ مزاحیہ اداکار’’ٹرمپ ڈیرینجمنٹ سنڈروم‘‘ کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK