اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کی وجہ فوجیوں کی ذہنی صحت کے تعلق سے عدم توجہی کو قرار دیا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: April 29, 2026, 10:33 PM IST | Tel Aviv
اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کی وجہ فوجیوں کی ذہنی صحت کے تعلق سے عدم توجہی کو قرار دیا جارہا ہے۔
بدھ کو اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج میں فوجیوں کو ذہنی صحت کی مدد میں کمی کے باعث فوجی کی خودکشی میں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق،۲۰۲۶ء کے آغاز سے خدمت پر مامورسے کم از کم۱۰؍ فعال اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے، جن میں صرف اپریل کے مہینے میں چھ معاملات درج کیے گئے۔تینمختص فوجی جنہوں نے جنگ کے دوران خدمات انجام دیں، انہوں نے بھی اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اس مہینے خودکشی کرلی، جن میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ بعد ازاں یہ اعداد و شمار دفاعی ادارے میں خودکشیوں میں مسلسل اضافے کی طرف اشارہ کررہے ہیں، جبکہ یہ رجحان اکتوبر۲۰۲۳ء میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد شروع ہوا۔
یہ بھی پڑھئے: پوری دنیا میں امریکہ کا تعلق صرف اسرائیل سے ہے: واشنگٹن میں برطانیہ کے سفیر
بعد ازاںء فوجی ذرائع نے طویل جنگ اور فوجیوں پر پڑنے والے نفسیاتی بوجھ کو خودکشی میں اضافے کی کلیدی وجوہات قرار دیا ہے۔ تاہم فوج کے شعبہِ افرادی قوت کے ایک اعلیٰ افسر نے اس مسئلے سے نمٹنے میں مشکلات تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنگ کے آغاز میں ہم نے سوچا تھا کہ صورت حال ہمارے قابو میں ہے جبکہ یہ ہمارے منہ پر الٹی پڑی۔‘‘مزید یہ کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمانڈروں نے پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا فوجیوں کو ڈیوٹی پر واپس آنے پر دباؤ ڈالا اور انہیں ذہنی صحت کا علاج لینے سے بھی روکا۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ ان خودکشیوں میں وہ فوجی شامل نہیں ہیں، جنہوں اپنی خدمات مکمل کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔ جس کی وجہ عوامی دباؤ میں اضافے کا خوف قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی فوج کا فلسطینی گھروں کی مسماری کا حکم، غیر قانونی آبادکاروں کی آگ زنی
واضح رہے کہ ہاریٹز کے اعداد و شمار جنگ سے پہلے کے سالوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جب اوسط سالانہ خودکشیوں کی تعداد۱۲؍ تھی۔ اکتوبر۲۰۲۳ء سے لے کر۲۰۲۳ء کے آخر تک یہ تعداد بڑھ کر سات ہو گئی، پھر۲۰۲۴ء میں۲۱؍ اور۲۰۲۵ء میں۲۲؍ ہو گئی، جو۱۵؍ سال میں سب سے زیادہ ہے۔