وائی آر ایف کی اسپائی یونیورس میں عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں بوبی دیول ویلن کا کردار ادا کررہے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 14, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai
وائی آر ایف کی اسپائی یونیورس میں عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں بوبی دیول ویلن کا کردار ادا کررہے ہیں۔
یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی فلم ’’الفا‘‘ کے اعلان کے بعد ہی سے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ اس میں ویلن کا کردار کون ادا کررہا ہے۔ اب تک یہ صیغہ راز میں تھا کہ عالیہ بھٹ اور شروری کے مرکزی کردار والی فلم کا ویلن کون ہے۔ تاہم، ’’وار ۲‘‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں کو ’’الفا‘‘ کے ایک ٹیزر کے ساتھ سرپرائز دیا گیا کہ اس میں ویلن کا کردار بوبی دیول ادا کررہے ہیں۔ اس ـضمن میں شروری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بوبی دیول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ میں ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ۱۲؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی
شروری نے لکھا کہ ’’ مجھے اس فلم کا حصہ بننے پر بہت خوشی اور فخر ہے۔ وائی آر ایف اسپائی یونیورس کے بارے میں بیان نہیں کرسکتی۔‘‘ انہوں نے بوبی دیول کے بارے میں لکھا کہ ’’الفا‘‘ کی کاسٹ میں اور اسکرین پر آپ کا نظر آنا بہت خوبصورت ہے۔ یہ تعارف ناقابل بیان ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اس سے قبل افواہیں تھیں کہ فلم میں عالیہ بھٹ کا بھی کیمیو ہوگا۔ تاہم، ’’وار ۲‘‘ کے پوسٹ کریڈٹ سین میں عالیہ بھٹ ہیں نہ شروری۔