Updated: August 14, 2025, 4:59 PM IST
| Mumbai
اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘ باکس آفس پر اپنے رن ٹائم کے ختم ہونے کے بعد ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم نے گھریلو باکس آفس پر اب تک ۳۳۰؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۵۵۰؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے۔
’’سیارہ‘‘ ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این
باکس آفس پر کئی ریکارڈتوڑنے اور ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بلاک بسٹر فلم بننے کے بعد موہت سوری کی ’’سیارہ‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ چنکی پانڈے کے بھتیجے اور اننیا پانڈے کے کزن اہان پانڈے کے کریئر کے آ غاز کی پہلی فلم میں انیت پڈانے بھی کلیدی کردار نبھایا ہے۔اس فلم نے باکس آفس پر اپنی ریلیز کے بعد تباہی پربا کی تھی اور ’’وار ۲‘ ‘اور ’’قلی‘‘ کی ریلیز کے پیش نظر ’’سیارہ‘‘ کا باکس آفس پر رن ٹائم ختم ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’وار ۲‘‘ میں شاہ رخ اور سلمان نہیں بلکہ بوبی دیول مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے
’’سیارہ‘‘ کس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کب ریلیز ہوگی؟
حال ہی میں فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما نے ’’سیارہ‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کا پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فلم ۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کواو ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وائے آر ایف کی زیادہ تر فلمیںامیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی تھیں جبکہ ’’سیارہ‘‘ واحد فلم ہے جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فلم’وار۲‘ میں کام کرنا میرے اور سب کیلئے ناقابل فراموش تجربہ ہے
’’سیارہ‘‘ نے باکس آفس پر کتنا کاروبار کیا؟
موہت سوری کی فلم نےاب تک گھریلو باکس آفس پر ۳۳۰؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۵۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ’’سیارہ‘‘ نہ صرف یہ کہ نئے اداکاروں کیلئے سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے جبکہ یہ ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی رومینٹک فلم بن گئی ہے۔ ’’سیارہ‘‘نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ۲۵ء۱۷۵ء کروڑ روپے، دوسرے ہفتے میں ۱۱۰؍ کروڑ روپے اور تیسرے ہفتے میں ۲۹ء ۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر اپنے رن ٹائم کے ختم ہونے تک ۱۵؍ تا۱۶؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر سکتی ہے۔