Inquilab Logo

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان۲۰۲۳ء میں باکس آفس کے کنگ

Updated: December 27, 2023, 10:31 AM IST | Agency | Mumbai

۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان کی فلموں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی اور ان کی فلموں کے جادو نے ناظرین کو متاثر کیا۔ پٹھان، جوان اور ڈنکی کے باکس آفس کلیکشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ شاہ رخ خان باکس آفس کے کنگ ہیں۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

۲۰۲۳ء میں شاہ رخ خان کی فلموں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی اور ان کی فلموں کے جادو نے ناظرین کو متاثر کیا۔ پٹھان، جوان اور ڈنکی کے باکس آفس کلیکشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ شاہ رخ خان باکس آفس کے کنگ ہیں۔ شاہ رخ خان نے ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی فلم زیرو کے فلاپ ہونے کے بعد فلموں سے بریک لے لیا تھا۔ شاہ رخ خان نے یش راج بینر تلے بننے والی فلم پٹھان سے فلم انڈسٹری میں شاندار واپسی کی تھی۔پٹھان نے  ملکی سطح پر۶۵۷ء۵؍ کروڑ روپے  جبکہ عالمی سطح پر  ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کمائی تھی۔ پٹھان کے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز ہوئی۔  جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ باکس آفس پر ’پٹھان‘ سے زیادہ کامیاب رہی۔ شاہ رخ خان فلم جوان میں باپ بیٹے کے ڈبل رول میں نظر آئے تھے۔ جوان نے دنیا بھر میں ۱۱؍سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ شاہ رخ خان نے مختلف کرداروں میں اپنی اداکاری سے ثابت کیا کہ۵۵ سال کی عمر میں بھی وہ ہر انداز میں فٹ اور ہٹ ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں  شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سے ہٹ فلموں کا آغاز ہوا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے باکس آفس پر خوب کمائی کی، فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کئے تھے۔جان ابراہم نے پٹھان میں منفی کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK