Inquilab Logo

رائے گڑھ :سنیل تٹکرے کیلئے بابا صدیقی سرگرم

Updated: April 27, 2024, 12:35 PM IST | Inquilab News Network

مسلم اکثریتی گاؤں اور دیہاتوں کادورہ، ۱۰؍ سے زائد میٹنگوں میں شرکت۔

Baba Siddiqui addressing the election rally. Photo: INN
بابا صدیقی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

 حال ہی میں کانگریس سے علاحدہ ہوکر این سی پی (اجیت پوار) میں شامل ہونےوالے سینئرلیڈر بابا صدیقی پارٹی کی انتخابی مہم میں  پیش پیش ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ۳؍ دنوں  میں  رائے گڑھ پارلیمانی حلقے میں۱۰؍ سے زائد میٹنگوں  میں  شرکت اور مسلم اکثریتی دیہاتوں  کا دورہ کرکے وہاں  ووٹروں کو سنیل تٹکرے کے حق میں  ہموار کرنے کی کوشش کی۔ 
 این سی پی (اجیت پوار) نے رائے گڑھ کے موجودہ ایم پی اور پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرکو ہی ایک بار پھر رائے گڑھ سے امیدوار بنایا ہے۔ وہ این سی پی کے ان امیدواروں میں سے ایک ہیں جن کی امیدواری کا اعلان سب سے پہلے کیاگیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سنیل تٹکرے اقلیتوں میں پہلے ہی سے مقبول ہیں، انہیں اقلیتوں کی بھرپور حمایت کی امید ہے۔ ان کی انتخابی مہم میں  کئی سینئر مسلم لیڈر شریک ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’وزارت عظمیٰ کا وقار مودی سرکار کے۱۰؍ برسوں میں سب سے زیادہ پامال ہوا‘‘

سابق وزیراعلیٰ بیرسٹر عبدالرحمٰن انتولے کے داماد اور سینئر لیڈر مشتاق انتولےکے علاوہ نجیب مُلّا اور ڈاکٹر مشتاق مقادم کے نام قابل ذکر ہیں۔ بابا صدیقی بھی رائے گڑھ میں خیمہ زن ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ۳؍ دنوں میں ۱۰؍ سے زائد میٹنگوں   میں  شرکت کی نیز شری وردھن، مہسلا، مهندری، مہاڈ، وہور، راجے واڈی، توڈيل ور دیگر علاقوں اور مسلم اکثریتی گاؤں دیہاتوں اور تحصیل کی عوام سے خصوصی ملاقاتیں کی۔ بابا صدیقی نے سنیل تٹکرے کو بہترین پارلیمنٹرین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوکن کی ہمہ گیر ترقی کے لئے تٹکرے جیسے مضبوط اُمید وار کو دوبارہ پارلیمنٹ میں بھیجنا ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹر آئی کارڈ پہلے ہی ڈھونڈ کر تیار رکھیں۔ انہوں نے سنیل تٹکرےکے ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیا اور مہسلہ میں بی یو ایم ایس کالج کیلئے زمین اور ۳۴۰؍کروڑ کے فنڈ کا بطور خاص حوالہ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK