• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بارڈر۲‘‘ کا نیا گانا ’’جاتے ہوئے لمحوں‘‘ جاری ، پرانے گیت کا دوبارہ تخلیق کیا گیا

Updated: January 13, 2026, 2:25 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی انتہائی متوقع فلم ’’بارڈر۲‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچا دی ہے۔ سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی کی اسٹار کاسٹ نے فلم سے ناظرین کی توقعات بڑھا دی ہیں۔ فلم کا پہلا گانا ’گھر کب آؤگے‘ پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے۔ اب، میکرز نے فلم کے دوسرے گانا ’’جاتے ہوئے لمحوں‘‘ کا آڈیو ورژن جاری کیا ہے۔

Border Movie.Photo:INN
بارڈر فلم۔تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی انتہائی متوقع فلم ’’بارڈر۲‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچا دی ہے۔ سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ  اور آہان شیٹی کی اسٹار کاسٹ نے فلم سے ناظرین کی توقعات بڑھا دی ہیں۔ فلم کا پہلا گانا ’گھر کب آؤگے‘ پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے۔ اب، میکرز نے فلم کے دوسرے گانا ’’جاتے ہوئے لمحوں‘‘ کا آڈیو ورژن جاری کیا ہے، جس میں ایک نیا موڑ شامل کرتے ہوئے اصل گانے کے جذبات کو برقرار رکھا گیا ہے۔
’’جاتے ہوئے لمحوں‘‘ کا اوریجنل  فلم’’بارڈر‘‘ کے ایک مشہور گانے کا دوبارہ تخلیق کردہ ورژن ہے۔ اس ریمیک میں وشال مشرا نے اپنی آواز دی ہے، جب کہ اس گانے میں اصل گلوکار روپ کمار راٹھوڑ بھی شامل ہیں۔ اس کی موسیقی متھن نے ترتیب دی ہے، جنہوں نے اس سے قبل ’’گھر کب آؤگے‘‘ کے لیے اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:بنڈس لیگا: بائرن میونخ کا وولفسبرگ پر قہر،۸؍گول کی تاریخی فتح

متھن کا کہنا ہے کہ اس گانے میں جذبات کو سادہ اور پر اثر انداز میں پیش کرنا ان کی ترجیح تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ گانے کی دھن آہستہ آہستہ تیار ہوتی ہے اور سننے والوں کو فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی جدائی، قربانی اور امید سے جوڑتی ہے۔’’بارڈر ۲‘‘ جنگ اور حب الوطنی کی کہانی پیش کرے گی۔ فلم میں مونا سنگھ، سونم باجوہ، انیا سنگھ، اور میدھا رانا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار انوراگ سنگھ ہیں اور پروڈیوسر بھوشن کمار، کرشن کمار، جے پی دتہ اور ندھی دتہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئیں

اس کہانی میں فوجیوں کی زندگیوں، ان کی جدوجہد اور ان کے خاندانوں کے جذبات کو دکھایا گیا ہے۔فلم سے پہلے ریلیز ہونے والے گانے ’’گھر کب آؤگے‘‘ کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ گانا فوجیوں کی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کے جذبات کو سامنے لایا اور لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔ جس کے بعد فلم کا دوسرا رومانوی گانا ’عشق دا  ‘ ریلیز کیا گیا جو شائقین کی جانب سے بے حد مقبول ہوا۔ اب، ’’جاتے ہوئے لمحوں ‘‘ کی ریلیز نے فلم کے موسیقی کے جادو کو مزید بڑھا دیا ہے اور سامعین کا جوش بڑھا دیا ہے۔’’بارڈر۲‘‘  ۲۳؍جنوری ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK