فلم’’بارڈر ۲‘‘ میں سونم باجوا کو کلیدی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے- وہ فلم میں دلجیت دوسانجھ کے مدمقابل نظر آئیں گی- یاد رہے کہ یہ فلم یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی-
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 5:43 PM IST | Mumbai
فلم’’بارڈر ۲‘‘ میں سونم باجوا کو کلیدی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے- وہ فلم میں دلجیت دوسانجھ کے مدمقابل نظر آئیں گی- یاد رہے کہ یہ فلم یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی-
’’بارڈر ۲‘‘ کے فلمسازوں نے فلم میں کلیدی کردار کیلئے سونم باجوا کو کاسٹ کیا ہے۔ وہ جون کے اواخر سے فلم کی شوٹنگ کی شروعات کریں گی۔ علاوہ ازیں وہ فلم میں ایک پنجابی لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ’’بارڈر ۲‘‘ میں سونم باجوا کو دلجیت دوسانجھ کے مقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔ جنگی مناظر اور ہند پاک جنگ کے دوران دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ان کی کیمسٹری قابل دید ہوگی۔‘‘ فلمسازوں نے پونے میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے اور بقیہ کاسٹ پندرہ دن بعد جوائن کرے گی۔ ’’بارڈر ۲‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز جون میں ہوگا جو اگست کے وسط تک جاری رہے گی۔ اس درمیان ورون دھون، سنی دیول، اہان شیٹی اور سونم باجوا کی مشترکہ طور پر شوٹنگ کی جائے گی- فلمساز مزید ایک ہیروئن کو کاسٹ کریں گے جو ورون دھون کے مقابل ہوں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شکیرا نے کہا کہ ہمیں ’’ہپس ڈونٹ لائی‘‘ کا انڈین ورژن بنانا چاہئے: دلجیت دوسانجھ
کچھ فلم کی ریلیز کے بارے میں
’’ بارڈر ۲‘‘ یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی ۶۰؍ فیصد شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اور بقیہ شوٹنگ اگست تک مکمل کرلی جائے گی۔