Inquilab Logo Happiest Places to Work

شکیرا نے کہا کہ ہمیں ’’ہپس ڈونٹ لائی‘‘ کا انڈین ورژن بنانا چاہئے: دلجیت دوسانجھ

Updated: June 13, 2025, 7:07 PM IST | Mumba

پنجابی میوزک سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شکیرا نے ان سے کہا کہ ہمیں ’’ہپس ڈونٹ لائی‘‘ کا انڈین ورژن بنانا چاہئے۔

Diljit Dosanjh. Picture: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

پنجابی میوزک سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ میٹ گالا ۲۰۲۵ء میں اپنے شاندار ڈیبیو کے دوران لاطینی پاپ آئیکن شکیرا اور نکول شیرزنگر کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں بتایا۔ ۱۱؍ جون کو ٹورنٹو ٹی آئی ایف ایف لائٹ باکس میں این ایکس این ای میں افتتاحی بل بورڈ سمٹ کنیڈا کے دوران دلجیت نے گریمی ایوارڈز کی تنظیم، ریکارڈنگ اکیڈمی کے صدر پانوس اے پنئے کے خصوصی بات چیت کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ پانوس نے کہا کہ ’’آپ نے سیا کے ساتھ کام کیا ہے، آپ کو ایڈ شیران کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اور اب آپ بظاہر شکیرا سے بھی ملے ہیں۔ آپ اس تعاون کو کیسے دیکھتے ہیں، خاص طور پر جب وہ مختلف ثقافتوں اور موسیقی کی روایات سے تعلق رکھتے ہیں؟‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TEAM DOSANJH (@teamdiljitglobal)

یہ بھی پڑھئے:پربھاس کی فلم "راجا صاب" کا ٹیزر آن لائن لیک

اس پر دلجیت نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’ہپس ڈونٹ لائی،جناب۔‘‘ سامعین نے خوشی سے تالیاں بجائیں۔ پھر انہوں نے کہا کہ ’’دراصل، شکیرا نے مجھے اپنے ٹور پر مدعو کیا تھا اور کہا تھاکہ ہمیں ’’ہپس ڈونٹ لائی‘‘ کا انڈین ورژن بنانا چاہئے۔ یہ مشکل ہوگا مگر میں اسےبنانا چاہتا ہوں۔‘‘ ا س انکشاف پر سامعین حیرت زدہ اور پُرجوش ہوگئے۔ ان کا یہ کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور مداح ’’ہپس ڈونٹ لائی‘‘ کا انڈین ورژن سننے کیلئے بے تاب ہیں۔ تاہم، شکیرا کے ساتھ مل کر اس گانے پر کام کرنے کے متعلق کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ — لیکن اگر ’’ہپس ڈونٹ لائی‘‘ کا ہندوستانی ورژن عملی شکل اختیار کر لیتا ہے، تو یہ یقیناً سپر ہٹ نغمہ ثابت ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK