Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بریکنگ بیڈ ‘‘کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو کا قبول اسلام ،نماز کا ویڈیو وائرل

Updated: June 21, 2026, 8:02 PM IST | Riyadh

’’بریکنگ بیڈ ‘‘کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا،نماز میں بھی شرکت کی جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا،یہ اعلان سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ اداکار نے مملکت میں فلم بندی کے دوران کلمہ شہادت پڑھا۔

"Breaking Bad" actor Gian Carlo Esposito. Photo: X
’’بریکنگ بیڈ ‘‘کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو۔ تصویر: ایکس

امریکی اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو ، جو مشہور ٹی وی سیریز ’’بریکنگ بیڈ‘‘ میں اپنے آئیکونک کردار’’ گس فرنگ ‘‘کے لیے جانے جاتے ہیں، نے سعودی عرب میں اپنی قیام کے دوران اسلام قبول کر لیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ اداکار نے مملکت میں فلم بندی کے دوران کلمہ شہادت پڑھا، جو اسلام کا عقیدہ ہے۔جیان کارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اور اپنے تازہ ترین پروجیکٹ کی تیاری کے دوران مسلم ساتھیوں کے ساتھ قریبی تعامل کے بعد باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔الشیخ نے کہا کہ اس تجربہ کار اداکار نے کلمہ شہادت پڑھا اور بعد میں پروڈکشن ٹیم کے ارکان کے ساتھ ایک مسجد میں نماز ادا کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایسپوزیٹو کو عملے کے ساتھ نماز پڑھتے دکھایا گیا، جس نے آن لائن توجہ حاصل کی۔

سعودی عرب کے مثبت تجربے نے فیصلے کو متاثر کیا
ترکی الشیخ نے کہا کہ ایسپوزیٹو کا فیصلہ مملکت میں مثبت ذاتی تجربے کے بعد آیا۔ان کے مطابق، اداکار نے سعودی عرب میں کام کرتے ہوئے وہاں کی مہمان نوازی، کمیونٹی کے جذبے اور ملنے والی گرمجوشی کو سراہا۔اس پیش رفت نے آن لائن خاص طور پر اداکار کے مداحوں میں نمایاں ردعمل پیدا کیا ہے، جو ہالی ووڈ میں ان کے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر کو فالو کرتے رہے ہیں۔جیان کارلو ایسپوزیٹو کو ہالی ووڈ کے سب سے معزز اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جو اپنی بہترین اور یادگار اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔انہیں ’’بریکنگ بیڈ ‘‘اور اس کے ’’اسپن آف بیٹر کال سول ‘‘میں گس فرنگ کا کردار ادا کرنے سے عالمی شہرت ملی۔انہیں دی مینڈلورین اور کئی بڑی ہالی ووڈ فلموں اور ٹیلی ویژن پروڈکشنز میں ان کے کرداروں کے لیے بھی وسیع پیمانے پر پہچان ملی۔گس فرنگ کے طور پر ان کی اداکاری کے سبب انہیں متعدد ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا،ساتھ ہی نقادوں کی جانب سے تعریفیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھئے: چھ سالہ ہند رجب قتل کیس سے منسلک ۵۲؍ویں بٹالین کا کمانڈر لبنان میں مارا گیا

سعودی عرب فلمی صنعت کو وسعت دے رہا ہےایسپوزیٹو اس وقت سعودی عرب میں پروجیکٹ ’’سیون ڈاگس‘‘ کی تیاری کے سلسلے میں موجود ہیں، جو مملکت کے سب سے بڑے تفریحی منصوبوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ اپنی فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت کو وسعت دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب وژن۲۰۳۰ء کے تحت عالمی تفریح میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس کی وجہ سے بڑے بین الاقوامی پروڈکشن اور ہالی ووڈ کے بڑے ستارے یہاں متوجہ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK