• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی۲۰؍ ٹیم میں شامل

Updated: September 10, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai

ہندوستان کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز اور ۲۰۲۶ء ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں ہرشیت رانا کی جگہ یش ٹھاکر کو شامل کیا ہے۔ وہیں تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ مکمل طور پر فٹ ہوکر میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

Yash Thakur.Photo:X
یش ٹھاکر۔ تصویر:ایکس

ہندوستان کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز اور ۲۰۲۶ء ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم میں ہرشیت رانا کی جگہ یش ٹھاکر کو شامل کیا ہے۔ وہیں تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ مکمل طور پر فٹ ہوکر میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ان کا انتخاب فٹنیس سے متعلق تازہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔


تیز گیند باز ہرشیت رانا بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) میں بحالی کے دوران اچھی طرح صحت یاب ہو رہے تھے، لیکن ۷؍ستمبر ۲۰۲۶ءکو میچ سمیولیشن کے دوران گیند بازی کرتے ہوئے ان کے پٹھے میں کھنچاؤ آگیا۔ اس کے بعد انہیں دونوں مقابلوں سے باہر کردیا گیا۔ ودربھ کے ۲۷؍ سالہ تیز گیند باز یش ٹھاکر نے حال ہی میں جولائی میں زمبابوے کے دورے پر ہندوستان کے لیے ٹی۲۰؍ آغاز کیا تھا۔ انہوں نے دو میچ کھیلے تھے، جن میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ ۵۰؍ سید مشتاق علی ٹرافی میچ کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے ۰۴ء۷؍ کی شاندار اکنامی ریٹ سے ۸۱؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’مرزا پور: دی مووی‘‘ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ بن گئی

کرک انفو  کے مطابق بمراہ اور نتیش کمار ریڈی کل یعنی جمعہ کو ٹیم کے ساتھ دہلی میں شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ دلیپ ٹرافی فائنل کھیل رہے مزید تین کھلاڑی بھی ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔ افغانستان کے خلاف ٹی۲۰؍ کے لیے ہندوستان کی تازہ ترین ٹیم: شریاس ایّر (کپتان)، ابھیشیک شرما، ویبھو سوریہ ونشی، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما (نائب کپتان)، شیوم دوبے، نتیش کمار ریڈی، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ، یش ٹھاکر۔

یہ بھی پڑھئے:عمران طاہر کی خطرناک گیندبازی، گیانا امیزون نے سینٹ لوسیا کنگز کو شکست دی

 ۲۰۲۶ء ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستانی ٹیم: شریاس ایّر (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، تلک ورما (نائب کپتان)، نتیش کمار ریڈی، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ، ویبھو سوریہ ونشی، یش ٹھاکر۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK