• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشہور اداکارہ نندیتا داس بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جج بنیں گی

Updated: September 03, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

مشہور اداکارہ نندیتا داس بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جج ہوں گی۔ جیوری کی قیادت جنوبی کوریا کے مشہور فلمساز ہونگ جن کریں گے۔ قبل ازیں نندیتا داس نے کئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے جج کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

Famous actress Nandita Das. Photo: INN
مشہور اداکارہ نندیتا داس۔ تصویر: آئی این این

اداکارہ اورفلمساز نندیتا داس ۳۰؍ ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی آئی ایف ایف) میں ۷؍ جیوری ممبران میں سے ایک ہوں گی۔ جیوری کی قیادت جنوبی کوریا کے مشہور فلمسازنا ہونگ جن کریں گے۔ امسال بی آئی ایف ایف مقابلے کے نئے سیکشن کے ساتھ بسان ایوارڈ کا اعلان کیا ہے جسے ایشیائی سنیما میں غیر معمولی کامیابی کے اعزاز میں دیا جائے گا۔ مقابلہ کے فاتح کا اعلان فیسٹیول کی اختتامیہ تقریب میں کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اے آر رحمان نے کہا کہ وہ مارول کی موسیقی کے مداح ہیں

بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نا ہونگ جن جیوری کے صدر ہوں گے۔ وہ جنوبی کوریا کے سنیما میں اپنی شراکت داری کیلئے مشہور ہیں اور ’’چیزر‘‘، ’’دی یلو سی‘‘ اور ’’دی ویلنگ‘‘ جیسی فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے تھائی کورین کو پروڈکشن دی میڈیم کا تعاون کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۷؍ ستمبر کو ہندوستان میں مکمل چاند گہن، ۸۲؍ منٹ تک دیکھا جاسکے گا

کچھ نندیتا داس کے بارے میں
نندیتا داس ’’ارتھ‘‘، ’’فائر‘‘ اور ’’باوندر‘‘ کیلئے مشہور ہیں۔ انہوں نے مشہور فلم ’’فراق‘‘ (۲۰۰۸ء) سے اپنے ہدایتکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی جس کے بعد انہوں نے ’’منٹو‘‘ اور ’’زویٹیگو‘‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کا فریضہ انجام دیا۔ نندیتا داس متعدد بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جج رہ چکی ہیں جن میں کانز فلم فیسٹیول بھی شامل ہیں جو بین الاقوامی سنیما کے ساتھ ان کی رغبت کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK