موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا کہ وہ مارول کی فلموں اور اس کی موسیقی کے مداح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارول کی فلموں میں موسیقی پر دھیان دیتا ہوں اور تنقیدی نقطۂ نظر سے یہ سوچتا ہوں کہ یہ مزید بہتر بھی ہوسکتی تھی۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai
موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا کہ وہ مارول کی فلموں اور اس کی موسیقی کے مداح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارول کی فلموں میں موسیقی پر دھیان دیتا ہوں اور تنقیدی نقطۂ نظر سے یہ سوچتا ہوں کہ یہ مزید بہتر بھی ہوسکتی تھی۔
موسیقی کے استاد کہلائے جانے والے آسکر یافتہ اے آر رحمان نے اپنے انٹرویو میں بتایاکہ وہ اور ان کی ٹیم اکثر مووی آؤٹنگ پر جاتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ دیگر مداحوں کی طرح مارول کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور انہیں فرنچائز کی موسیقی سننا بھی پسند ہیں۔ اے آر رحمان نےاے آئی این ایس کے ساتھ اپنے انٹرویومیں بتایا کہ وہ مارول کی فلمیں دیکھتے ہیں، تجربہ حاصل کرتے ہیں،فلموں سے لطف اندروز ہوتے ہیں اور ناظرین کے نقطۂ نظر سے فلم پر تنقید بھی کرتے ہیں۔‘‘ اے آر رحمان نے بتایا کہ ’’ہم ۲۰؍ تا ۳۰؍ لوگوں کے ساتھ مارول کی فلمیں دیکھنے تھیٹر میں جاتے ہیں اور پاپ کارن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہر ۲؍ سے ۳؍ ماہ میں، میں اور میری ٹیم وہاں جاتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بوسٹن کے اسٹار بکس میں بدترین اور سست ترین برستا تھی: شردھا کپور
جب ان سے مارول میں ان کے پسندیدہ کردار کے متعلق سوال کیا گیا توموسیقار نے کہا کہ ’’کوئی بھی کردار میرا پسندیدہ نہیں ہے، مجھے بس موسیقی سننا پسند ہے۔‘‘ اے آر رحمان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’’جب بھی آپ کوئی فلم دیکھنے جاتے ہیں، تو آپ اس فلم سے لطف اندروز ہوتے ہیں یا مسلسل موسیقی کے متعلق سوچتے رہتے ہیں؟‘‘ اے آر رحمان نے جواب دیا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ آپ ہر چیز پر توجہ مرکوز کریں، اگر آپ کا ذہن تخلیقی ہے آپ اداکاروں کی اداکاری پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، یہ سوچتےہیں کہ نغمہ کس طرح لکھا گیا ہےاور اس کی موسیقی کیسی ہے؟کیا یہ اختراعی ہے؟ کیا یہ اس سے بہتر ہوسکتا تھا؟ پھر آپ اس پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں جس طرح آپ میرے کام پر تنقید کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۶۰؍ کروڑ فراڈ معاملے کے درمیان شلپا شیٹی کا ریستوراں ’’باستیان‘‘ (باندرہ) بند
گفتگو کے دوران اے آر رحمان نے مزید کہا کہ ’’اتنے برسوں تک دن رات کام کرنے کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ اور ذاتی زندگی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسا بھی وقت تھا جب وہ ایک ساتھ کئی فلموں پر کام کرتے تھے اوریہ سوچ کر افسردہ ہوجاتے تھے کہ آگے کیا ہوگا؟‘‘ اے آر رحمان نے کہا کہ ’’کبھی کبھار آپ منصوبہ بندی کرتے ہیں اور انہیں منسوخ کرنا پڑتا ہے۔ میں پانی کی طرح آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں۔ کریئر کی شروعات کے چند سال میں نے بے اطمینانی کے ساتھ کام کیا جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ کھو دیا ہے، خاص طور پر اپنی ذاتی زندگی میں۔‘‘