• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بغیر ٹکٹ سفرکیخلاف مہم! پونے ڈِویژن میں۶؍ ماہ میں ۶۸ء۱۸؍ کروڑ روپے جرمانہ وصول

Updated: October 10, 2026, 1:22 PM IST | Agency | Pune

گزشتہ سال اسی مدت میں۴۶ء۱۱۶؍کروڑ روپے وصول کیے گئے ،اسکے مقابلے میں امسال جرمانے کی رقم میں تقریباً ۳۷؍فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Traveling without a ticket on the railway is an offense under the law. Photo: INN
ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنا قانون کے تحت جرم ہے۔ تصویر: آئی این این

بغیر ٹکٹ سفر کرنا اب مسافروں کو مہنگا پڑ رہا ہے۔ سینٹرل ریلوے کے پونے ڈویژن نے اپریل سے ستمبر ۲۰۲۶ء کے درمیان ۶؍ ماہ میں بغیر ٹکٹ اور غیر قانونی ٹکٹوں پر سفر کرنے والے۲؍ لاکھ۱۳؍ ہزار مسافروں سے مجموعی طور پر ۱۸؍ کروڑ ۶۸؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ اسی مدت کے دوران سینٹرل ریلوے نے مجموعی طور پر۲۰؍ لاکھ۴۷؍ ہزار مسافروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے۱۵۹؍ کروڑ۳۴؍لاکھ روپے وصول کئے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں۱۱۶ء۴۶؍کروڑ روپے وصول کیے گئے تھے۔ اسکے مقابلے میں اس سال جرمانے کی رقم میں تقریباً ۳۷؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔کارروائیوں کی تعداد میں صرف۲؍فیصد اضافہ ہوا، یعنی یہ تعداد۲۰ء۰۵؍ لاکھ سے بڑھ کر۲۰ء۴۷؍لاکھ ہو گئی، لیکن جرمانے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر کم از کم جرمانہ۲۵۰؍ روپے سے بڑھا کر۵۰۰؍ روپے کر دیا گیا ہے۔

جرمانے کی وصولی میں پونے ڈویژن تیسرے نمبر پرالبتہ مقدمات کی تعداد کے لحاظ سے پونے ڈویژن چوتھے مقام پر ہے، کیونکہ ناگپور ڈویژن میں۲ء۳۶؍ لاکھ معاملات درج کیے گئے۔

 فی مسافر جرمانے کی اوسط میں پونے آگے

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیوں کی تعداد نسبتاً کم ہونے کے باوجود پونے ڈویژن میں جرمانے کی وصولی زیادہ رہی۔ اس وجہ سے فی مسافر اوسط جرمانہ بھی دیگر ڈویژنوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

پونے ڈویژن میں روزانہ اوسطاً۱۱۶۴؍ مسافروں کیخلاف کارروائی

پونے ڈویژن میں روزانہ اوسطاً تقریباً۱۱۶۴؍مسافروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ہر روز تقریباً۱۰ء۲؍ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ پورے سینٹرل ریلوے میں روزانہ اوسطاً۱۱؍ہزار۱۸۴؍ مسافروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ جرمانے کی وصولی۸۷؍ لاکھ روپے سے زیادہ رہی۔

ریلوے کی جانب سے مختلف مقامات پر خصوصی جانچ مہم

ریلوے نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیشنوں پر جانچ، اچانک معائنہ، فورٹریس چیک، خصوصی اور گہری جانچ مہم سمیت مختلف اقدامات کیے ہیں۔ یہ کارروائیاں میل، ایکسپریس، مسافر اور خصوصی ٹرینوں کے علاوہ ممبئی اور پونے ڈویژن کی مضافاتی ٹرینوں میں بھی جاری ہیں۔

کس ڈیویژن نے کتنا جرمانہ وصول کیا؟
(۱)  ممبئی ڈویژن:۹۲ء۶۶؍ کروڑ روپے
(۲)  بھساول ڈویژن:۹۰ء۳۸؍کروڑ روپے
(۳)  پونے ڈویژن:۶۸ء۱۸؍ کروڑ روپے
(۴)  ناگپور ڈویژن:۹۳ء۱۷؍ کروڑ روپے
(۵) شولاپور ڈویژن:۲۷ء۷؍کروڑ روپے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK