فرانس کے شہر کانز میں جاری فلم فیسٹیول میں جہاں سنیما کی طاقت اور خواتین کا شاندار فیشن کا جلوہ چھایا رہا، وہیں فلمی دنیا کے ستاروں نے مختلف طریقوں سے دنیا بھر میں جاری افراتفری اور تباہی کو بھی اجاگر کیا گیا۔
EPAPER
Updated: May 22, 2025, 6:03 PM IST | Inquilab News Network | Paris
فرانس کے شہر کانز میں جاری فلم فیسٹیول میں جہاں سنیما کی طاقت اور خواتین کا شاندار فیشن کا جلوہ چھایا رہا، وہیں فلمی دنیا کے ستاروں نے مختلف طریقوں سے دنیا بھر میں جاری افراتفری اور تباہی کو بھی اجاگر کیا گیا۔
فرانس کے جنوب مشرقی شہر کانز میں جاری فلم فیسٹیول، فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم بن کر سامنے آیا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں، غیر منافع بخش میڈیا تنظیم، وکی لیکس کے بانی جولین اسانژ نے فیسٹیول میں ایک سفید ٹی شرٹ پہن کر شرکت کی جس پر اکتوبر ۲۰۲۳ء میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد محصور غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے ۴ ہزار ۹۸۶ فلسطینی بچوں کے نام درج تھے۔ ان شہید بچوں کی عمر پانچ سال سے بھی کم تھی۔ اسانژ نے یہ ٹی شرٹ، کانز فیسٹیول ۲۰۲۵ کے دوران "دی سکس بلین ڈالر مین" کے فوٹوکال کیلئے پہنی۔ ان کی ٹی شرٹ کے پچھلے حصے پر "اسرائیل کو روکو" لکھا تھا۔
At the Cannes Film Festival, Julian Assange, the founder of WikiLeaks, wears a T-shirt printed with the names of all 4,986 children under 5 killed by Israel. On the back of his T-shirt, an urgent call: #StopIsrael. pic.twitter.com/7CbkaoKvW5
— 𝕃𝕦𝕔𝕚𝕒𝕟𝕠 𝕃𝕦𝕝𝕫 (@altrella_l) May 20, 2025
اس سال کے کانز فیسٹیول پر جہاں سنیما کی طاقت اور خواتین کا شاندار فیشن کا جلوہ چھایا رہا، وہیں فلمی دنیا کے ستاروں کے ذریعے مختلف طریقوں سے دنیا بھر میں جاری افراتفری اور تباہی کو بھی اجاگر کیا گیا۔ مشہور ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور انہیں "امریکہ کا (فن و ثقافت سے ناواقف) بد ذوق صدر" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر وہ شخص جو آزادی کی قدر کرتا ہے، منظم ہوکر احتجاج کرے اور جب انتخابات ہوں تو ووٹ دے۔ آج رات اور اگلے ۱۱ دنوں تک، ہم اس شاندار فیسٹیول میں فن کی قدر اور حمایت کرکے اپنی طاقت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔" اس موقع پر انہوں نے "آزادی، مساوات، برادری" کا نعرہ لگایا۔ فرانسیسی اداکارہ جولیٹ بنوش نے غزہ کے بحران پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ "جنگ، مصیبت، ماحولیاتی تبدیلی، قدیم عورت دشمنی، یہ ہماری بربریت کے وہ شیطان ہیں جو ہمیں کوئی راستہ نہیں دیتے۔"
کانز فیسٹیول کی ۷۸ سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع نہیں جب فیسٹیول کے سرخ کارپیٹ کو مشہور شخصیات نے طاقتور بیانات دینے کیلئے استعمال کیا ہو۔ گزشتہ سال ۲۰۲۴ء میں، کیٹ بلانچیٹ نے "دی اپرینٹس" کے پریمیئر کے موقع پر حیدر اکرمان ایکس ژاں پال گوٹیر کا لباس پہنا۔ سیاہ اور سفید گاؤن، جس کے پچھلے حصے میں زمردی سبز پینل تھا، نے فلسطینی پرچم کی طرف نمایاں خراج تحسین پیش کیا۔ اسی طرح، یوکرین سے تعلق رکھنے والی انفلوئنسر ایلونا چرنوبائی نے ۲۰۲۳ء کے کانز فیسٹیول میں یوکرین کے پرچم کے رنگوں کی نمائندگی کرنے والا نیلا اور پیلا لباس پہن کر توجہ حاصل کی تھی۔ انہوں نے پیلس کی سیڑھیوں پر خود پر جعلی خون بھی چھڑکا۔ اسی سال، ایرانی ماڈل مہلغہ جابری نے ایران میں سزائے موت کے مسئلے کی طرف توجہ دلانے کیلئے پھانسی کے پھندے کی ڈیزائن والا لباس پہنا تھا۔