کانز فلم فیسٹیول۲۰۲۵ء میں ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل‘‘ فرنچائز کی آٹھویں اور آخری فلم ’’ مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ٹو‘‘ کیلئے پانچ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔
EPAPER
Updated: May 15, 2025, 10:04 PM IST | los angeles
کانز فلم فیسٹیول۲۰۲۵ء میں ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل‘‘ فرنچائز کی آٹھویں اور آخری فلم ’’ مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ٹو‘‘ کیلئے پانچ منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائی گئیں۔
ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ‘‘ ہٹ اسپائی تھریلر فلم فرنچائز کی آٹھویں اور آخری قسط کو بدھ کو ۷۸؍ ویں کانز فلم فیسٹیول میں پانچ منٹ کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ۶۲؍ سالہ ٹام کروز اپنے آنے والے ایکشن کی نمائش کیلئے فیسٹیول میں فلمساز کرسٹوفر میک کوری اور فلم کی باقی کاسٹ کے ہمراہ تھے۔ اس کے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز منظر عام پر ہیں جن میں کروز کو ناظرین کی تالیوں کی گونج کے درمیان تھیٹر ہال میں موجود ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹام کروز ناظرین کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے میک کویری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مشن امپاسبل فرنچائز کی چار فلموں کی ہدایت کاری کی۔
A singular movie star, Tom Cruise gives an emotional speech after the premiere of his movie #Missionimpossible : Final Reckoning” @thewrap #Cannes Festival pic.twitter.com/8bdJtEZggP
— Sharon Waxman (follow me on Threads @sharonwaxman (@sharonwaxman) May 14, 2025
انہوں نے کہا کہ ’’میں اس فرنچائز کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں۔ اس کا ہر قدم مجھے یاد رہے گا۔ مَیں نے کس طرح قدم بڑھایا ہے، یہ معلوم ہے۔ بچپن میں میں اس طرح کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔میں شکر گزار ہوں کہ ۳۰؍ سال سے اس فرنچائز کے ساتھ آپ کو تفریح فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہوں۔‘‘
پیراماؤنٹ پکچرز اور اسکائی ڈانس کے تعاون سے بننے والے اس ایکشن ڈرامے میں ہیلی ایٹ ویل، ونگ رمز، سائمن پیگ، وینیسا کربی، ایسائی مورالز، پوم کلیمینٹیف، مارییلا گیریگا، ہنری سیزرنی، ہولٹ میک کالنی، جینیٹ میک ٹیر، نک آفرڈنگم، وانگہام، اینجلا باسکٹ، شینا، اینجلا، ہانا، اینجلی، ہِنری سیزرنی شامل ہیں۔ ٹارزن ڈیوس، چارلس پارنیل، اور فریڈرک شمٹ اہم کرداروں میں ہیں۔
مشن امپاسبل کا آغاز ۱۹۹۶ء میں ہوا تھا۔ ’’مشن: امپاسبل ۲‘‘ (۲۰۰۰ء)، ’’مشن: امپاسبل تھری‘‘ (۲۰۰۶ء)، ’’مشن امپاسبل: – گھوسٹ پروٹوکول‘‘ (۲۰۱۱ء)، ’’مشن امپاسبل: روگ نیشن‘‘ (۲۰۱۵ء)، ’’مشن امپاسبل: فال آؤٹ‘‘ (۲۰۱۸ء)، ’’مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون (۲۰۲۳ء) ۔ واضح رہے کہ ’’مشن امپاسبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ٹو‘‘ ۱۷؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ ۷۸؍ واں کانز فلم فیسٹیول ۱۳؍ مئی کو شروع ہوا جو ۲۴؍ مئی تک جاری رہے گا۔