Inquilab Logo Happiest Places to Work

شرمیلا ٹیگور اور سیمی گریوال نے ’’کانز‘‘ میں ستیہ جیت رے کو خراج عقیدت پیش کیا

Updated: May 20, 2025, 6:25 PM IST | Mumbai

شرمیلا ٹیگوراورسیمی گریوال نے کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ستیہ جیت رے کی فلم ’’ارین یر دن راتری‘‘ کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی۔ یاد رہے کہ شرمیلا ٹیگور اور سیمیگریوال نے ستیہ جیت رے کی اس فلم میں اداکاری کی تھی۔

Sharmila Tagore and Seemi Grewal at the Cannes Film Festival. Photo: X
شرمیلا ٹیگور اورسیمی گریوال کانز فلم فیسٹیول میں۔ تصویر: ایکس

شرمیلا ٹیگور اور سیمی گریوال نے کانز فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شرمیلا ٹیگور اور سیمی گریوال کی کانزفلم فیسٹیول میں شرکت
شرمیلا ٹیگور اورسیمی گریوال نے ۱۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔ شرمیلا ٹیگور نے فیسٹیول میں سبز رنگ کی ریشم کی ساڑی زیب تن کی تھی جس پر سنہرے رنگ کا زری کا بارڈر تھا۔ علاوہ ازیں سیمی گریوال نے فیسٹیول میں سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جسے ہندوستانی کوسٹیوم ڈیزائنر کارلیونے ڈیزائن کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: کے کے مینن کی سپر ہٹ ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘ سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری

ستیہ جیت رے کی فلم کی اسکریننگ
دونوں اداکاراؤں نے ستیہ جیت رے کی مشہور فلم ’’ ارن یر دن راتری‘‘کی اسکریننگ میں شرکت کی تھی جسے ویس اینڈرسن نے پیش کیا تھا۔

’’ارن یر دن راتری‘‘ کے بارے میں
’’ارن یر دن راتری‘‘ کا شمار ستیہ جیت رے کی کلاسیک فلموں میں کیا جاتا ہے۔ یہ طبقاتی فرق اور جدیدیت اور روایات کے درمیان تصادم پر مبنی فلم ہے۔ فلم کی کہانی شہر سے تعلق رکھنے والے ۴؍ افراد پر مبنی ہےجو پالامو کے درخت( جو فی الحال جھارکھنڈ میں ہیں) میں پناہ لیتے ہیں اور شہر کی اپنی زندگی سے نجات حاصل کرتے ہیں۔‘‘ اس فلم میں شرمیلا ٹیگور نے اپرنا اور سیمی گریوال نے ڈولی کا کردار نبھایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK