Inquilab Logo Happiest Places to Work

کے کے مینن کی سپر ہٹ ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘ سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری

Updated: May 16, 2025, 8:00 PM IST | Mumbai

کے کے مینن کی سپر ہٹ ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘کے سیزن ۲؍ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ ویب سیریزکا سیزن ۲؍ جون ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوسکتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۱۷؍مارچ ۲۰۲۲ء کو نیرج پانڈے نے تھریلر ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘ سے او ٹی ٹی کے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ ۸؍ ایپی سوڈ پر مبنی اس سیریز میں کے کے مینن، کرن ٹیکر، ونئے پاٹھک، وپل گپتا، سایامی کھیر، گوتمی کپور اور پرمیت سیٹھی نے اہم کردار نبھائے تھے۔

اس سے ڈیڑھ سال قبل یعنی ۱۲؍ نومبر ۲۰۲۱ء کو فلمسازوں نے سیریز کا پریکوئل ’’اسپیشل اوپس ۱ء۵؍: دی ہمت اسٹوری‘‘ ریلیز کیا تھا جس میں ۴؍ ایپی سوڈ تھے۔ سیریز کے پریکوئل میں کے کے مین، آفتاب، ونئے پاٹھک، عدیل خان، گوتمی کپور اور پرمیت سیٹھی نے اداکاری کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سپرمین‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز، مداح ہنری کیول کو دیکھنے کے خواہاں

سیزن ون کے ریلیز ہونے کے ۵؍ سال بعد فلمسازوں نے اب ویب سیریز ’’اسپیشل اوپس‘‘ کے سیزن ۲ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس پر مداحوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے  سیزن ۲؍ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس کے جون میں ریلیز ہونے کے امکانات ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK