Inquilab Logo Happiest Places to Work

سینسر بورڈ نے ’’ستارے زمین پر‘‘ میں مودی کا ایک قول شامل کرنے کیلئے کہا ہے: رپورٹ

Updated: June 18, 2025, 5:32 PM IST | Mumbai

سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) نے عامر خان کی اگلی فلم "ستارے زمیں پر" میں وزیر اعظم نریندر مودی کے قول کو شامل کرنے کیلئے کہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۰؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

چھ دنوں پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عامر خان نے سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف ای) کی جانب سے فلم "ستارے زمیں پر" میں تجویز کردہ کٹس کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پیر کو ریوائسنگ کمیٹی نے یہ فلم دیکھی۔ ۱۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو فلم کو سی بی ایف سی کی جانب سے سرٹیفکیٹ دے دیا گیا تھا۔ ایک رپورٹ میں فلم کے کلیریفکیشن اور حتمی کٹس میں فلم میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق "ستارے زمیں پر" کو یو اے ۱۳؍ پلس سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے اور فلم کا دورانیہ ۱۵۸ء ۴۶؍ منٹ یعنی ۲؍ گھنٹہ، ۳۸؍ منٹس اور ۴۶؍ سیکنڈس ہے۔ فلم میں سی بی ایف سی کے ذریعے تجویز کردہ تبدیلیوں میں فلم کے ایک منظر میں "بزنس وومین" کو "بزنس پرسن" سے تبدیل کرنے اور دوسرے سین میں مائیکل جیکسن کو "لوبرڈ" سے تبدیل کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں "کمل" لفظ کے ایک ویژوئل کو لفظ "لوٹس" سے تبدیل کئے بغیر ہٹانے کیلئے کہا گیا ہے۔ فلم کے پرانے ڈسکلیمر (فلم شروع ہونے سے پہلے کا اعلان) کو ہٹا دیا گیا ہے اور وائس اوور کے ساتھ نیا ڈسکلیمیر شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عامر خان سے کہا گیا ہے کہ وہ فلم میں وزیر اعظم نریندر مودی کا قول شامل کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ایس ایس راجا مولی کی ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کی کاسٹ میں مادھون بھی شامل

"ستارے زمیں پر" کی ریلیز کی نئی حکمت عملی 

ایک نئی رپورٹ میں فلم کو ریلیز کرنے کی عامر خان کی نئی حکمت عملی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کاروں نے تمام سنیما گھروں کو فلم کیلئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں اور فلم کا سینسر سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق صبح ۹؍ بجے سے پہلے فلم کا ایک بھی شو نہیں دکھایا جائے گا۔ انہوں نے سنیما گھروں سے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں فلم کی قیمت کو بڑھا دیں۔  عام طور پر بڑی فلمیں بلاک بسٹر پرائسنگ (جہاں فلموں کے ٹکٹ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں) کے عمل کو اپناتی ہیں جہاں ٹکٹوں کے دام آسمان کو چھوتے ہیں۔ تاہم، عامر خان نے اس کی اجازت نہیں دی ہے کیونکہ ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے فلم دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے سے محروم رہ جاتی ہے- ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "ٹکٹوں کی مقبول قیمتیں ٹکٹ کی عام قیمت سے کئی زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن کسی بھی بڑی فلم کے ٹکٹ کی زیادہ قیمت کے عمل کو اپنانا ایک اہم قدم ہے۔" 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK