کنگنارناوت کی فلم’چندرمکھی۲‘کا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔اس ہارر کامیڈی فلم میں کنگنا کا ایک مختلف اندازنظر آئے گا۔
EPAPER
Updated: September 05, 2023, 11:30 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
کنگنارناوت کی فلم’چندرمکھی۲‘کا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔اس ہارر کامیڈی فلم میں کنگنا کا ایک مختلف اندازنظر آئے گا۔
کنگنارناوت کی فلم’چندرمکھی۲‘کا ٹریلر جاری کر دیاگیاہے۔اس ہارر کامیڈی فلم میں کنگنا کا ایک مختلف اندازنظر آئے گا۔ پی واسو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں راگھو لارنس بھی مرکزی کردار اداکررہے ہیں ۔ یہ فلم ۲۰۰۵ءکی بلاک بسٹر چندر مکھی کا سیکوئل ہے۔
فلم میں کنگنا روایتی انداز میں نظر آئیں ۔ وہ گھنگھرالے بالوں کے ساتھ ماتھے پر ٹیکہ اور گلےمیں ہار پہنے ہوئےایک مختلف رول میں نظر آئیں گی۔وہ راجا ویٹائیان کے دربار میں رقاصہ کاکردار ادا کریں گی۔ساؤتھ اداکار راگھو لارنس بھی زبردست ایکشن کرتےنظر آئے۔ ان کے علاوہ فلم میں ودیویلو، رادھیکا سرتھ کمار، لکشمی مینن، سرشتی ڈانگے، متھن شیام، مہیما نمبیار، راؤ رمیش،وگنیش، روی ماریا، سریش مینن،ٹی ایم کارتک اور سبھکشا کرشنن جیسے کئی اداکار نظر آئیں گے۔واضح رہےکہ یہ فلم ۱۵؍ ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔