Inquilab Logo

’’چندو چیمپئن‘‘ کریئرکی مشکل فلموں میں سے ایک ہے:کارتک آرین

Updated: April 13, 2024, 6:34 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کارتک آرین نے نیہا دھوپیا کے ٹاک شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ کے سیزن ۶؍ کے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’چندو چیمپئن‘‘ ان کیلئےسب سے مشکل فلموں میں سے ایک رہی ہے کیونکہ اس میں بایوپک کے لحاظ سے مختلف کھیلوں کے عناصر شامل کئے گئے ہیں۔

Chandu Champion. Photo: INN
چندو چیمپئن۔ تصویر : آئی این این

کارتک آرین نے نیہا دھوپیا کے ٹاک شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ کے سیزن ۶؍ کے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’چندو چیمپئن‘‘ ان کیلئے سب سے مشکل فلموں میں سے ایک رہی ہے کیونکہ اس میں بایوپک کے لحاظ سے مختلف کھیلوں کے عناصر شامل کئے گئے ہیں۔ کارتک آرین نے کہا کہ’’چندو چیمپئن میرے لئے ایک مشکل فلم ہے کیونکہ اس میں کئی عناصر ہیں۔ مرلی کانت پیٹکر جی کا سفر کسی دوسرے سے الگ ہے۔ جب میں نے پہلی بار فلم سنی تو مجھے یقین نہیں آیا کہ یہ ایک سچی کہانی ہے۔ وہ تنہا کسی ایک کھیل سے وابستہ نہیں تھے۔ ان کی زندگی میں مختلف کھیل اور مختلف مراحل تھے۔ اس کے علاوہ وہ ایک فوجی افسر تھے لہٰذا فلم کا مرکزی کردار ایک ایسا شخص ہے جو ہار ماننے سے انکار کرتا ہے۔‘‘
کارتک نے مزید کہاکہ ’’ہم اسے ۱۷ ؍ سال،۲۴؍ سال اوراس کے بعد کے برسوں کیلئے فلمایا گیا ہے لہٰذا آپ کو پوری فلم میں مجھ میں ایک مکمل تبدیلی نظر آئے گی۔ میرا فٹنس روٹین اس بات پر مبنی تھا کہ کردار کو کس طرح نظر آنا تھا — اسے ایک مرحلے پر بچوں جیسا نظر آنا تھا اور دوسرے مرحلے میں بالغ ہونا تھا۔ شوٹنگ ایک سال تک جاری رہی، اور میں نے اس دوران کچھ اور نہیں کیا۔‘‘ 
مرلی کانت پیٹکر ہندوستان کے پہلے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ تھے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کارتک آرین، پیٹکر کا کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ فلم میں شردھا کپور اور کترینہ کیف بھی نظر آئیں گی۔یہ فلم ۲۰۲۳ءکی فلم’’ ستیہ پریم کی کتھا‘‘کے بعد کارتک کی پہلی مرتبہ کبیر کے ساتھ اور ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ دوسری مرتبہ اشتراک ہے۔ ساجد ناڈیاڈوالا اور کبیر خان کی مشترکہ پروڈیوس کردہ چندو چیمپئن ۱۴؍جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK