Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹوفر نولن کی ’’دی اوڈیسی‘‘ کا عالمی باکس آفس پر ۹۰؍ کروڑ ڈالر کا کاروبار

Updated: August 03, 2026, 9:11 PM IST | Los Angeles

ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی تاریخی رزمیہ فلم ’’The Odyssey‘‘ نے ریلیز کے تیسرے ویک اینڈ میں عالمی باکس آفس پر ۹۰؍ کروڑ ڈالر (۹۱۱؍ ملین ڈالر) سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم اب ۲۰۲۶ء کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے اور تجارتی ماہرین کے مطابق یہ اپنے چوتھے ویک اینڈ تک ایک ارب ڈالر کے کلب میں شامل ہو سکتی ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی فلم ’’The Odyssey‘‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے تیسرے ویک اینڈ کے اختتام تک دنیا بھر میں ۹۱۱؍ ملین امریکی ڈالر کی کمائی کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی یہ ۲۰۲۶ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے ۵ء۳۹۵؍ ملین ڈالر شمالی امریکہ (ڈومیسٹک مارکیٹ) سے جبکہ ۵۱۵؍ ملین ڈالر بین الاقوامی مارکیٹوں سے حاصل کیے، جس سے اس کی مجموعی عالمی کمائی ۹۱۱؍ ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ فلم ہومر کی شہرۂ آفاق رزمیہ نظم ’’اوڈیسی‘‘ پر مبنی ہے، جس میں میٹ ڈیمن نے یونانی بادشاہ اوڈیسیئس کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی دیگر نمایاں کاسٹ میں این ہیتھاوے، ٹام ہالینڈ، زندایا، لوپیٹا نیونگو، شارلیز تھیرون اور رابرٹ پیٹنسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کی تشہیر کے لیے سنی دیول اور کرن دیول پٹنہ پہنچے

رپورٹ کے مطابق ’’دی اوڈیسی‘‘ اب ’’ٹوائے اسٹوری ۵‘‘ (۰۶۵ء۱؍ ارب ڈالر)، ’’مائیکل‘‘ (۰۱۶ء۱؍ ارب ڈالر)، ’’دی سپر ماریو گیلکسی مووی (۰۱۱ء۱؍ ارب ڈالر)‘‘ اور اسپائیڈمین: برانڈ نیو ڈے‘‘کے بعد سال کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ فلم نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کی بلکہ کرسٹوفر نولن کے کریئر میں بھی نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ورائٹی کے مطابق یہ بیٹ مین سیریز کے علاوہ نولن کی کسی بھی فلم کی سب سے بڑی ڈومیسٹک اوپننگ رہی، جبکہ تیسرے ویک اینڈ میں بھی یہ ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: سونو نگم کا دعویٰ: کاپی رائٹ کی لڑائی کے بعد ٹی سیریز اور زی میوزک نے مجھ پر پابندی لگا دی

دوسری جانب فلم کو اب مارول اسٹوڈیوز کی نئی ریلیز ’’Spider-Man: Brand New Day‘‘ سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جس نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ پر عالمی باکس آفس پر زبردست آغاز کیا ہے۔ اس کے باوجود تجارتی ماہرین کا ماننا ہے کہ ’’The Odyssey‘‘ کی مضبوط کارکردگی برقرار رہے گی اور فلم اپنے چوتھے ویک اینڈ تک ایک ارب ڈالر کی عالمی کمائی کا تاریخی سنگ میل عبور کر سکتی ہے۔  ’’The Odyssey‘‘ کو دنیا کی پہلی بڑی ہالی ووڈ فلم بھی قرار دیا جا رہا ہے جو مکمل طور پر IMAX کیمروں سے شوٹ کی گئی۔ فلم کی بصری شان، تاریخی مناظر اور نولن کی ہدایت کاری کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جس کے باعث اسے ۲۰۲۶ء کی سب سے کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK