ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دلیپ گاویت نے مردوں کی ٹی-۱۰۰۴۷؍ میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی طلائی تمغہ جیت لیا، جبکہ لانگ جمپ میں مرلی سری شنکر نے مسلسل دوسرے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
EPAPER
Updated: July 30, 2026, 7:07 PM IST | Glasgow
ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دلیپ گاویت نے مردوں کی ٹی-۱۰۰۴۷؍ میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی طلائی تمغہ جیت لیا، جبکہ لانگ جمپ میں مرلی سری شنکر نے مسلسل دوسرے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دلیپ گاویت نے مردوں کی ٹی-۱۰۰۴۷؍ میٹر دوڑ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی طلائی تمغہ جیت لیا، جبکہ لانگ جمپ میں مرلی سری شنکر نے مسلسل دوسرے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
A historic moment for Indian para athletics at the #CWG2026.
— Om Birla (@ombirlakota) July 30, 2026
Heartiest congratulations to Dilip Mahadu Gavit on winning the Gold Medal and Mohammed Basil Morssinganakathi on securing the Silver Medal in the Men`s 100m T47 event at the Commonwealth Games. Dilip’s historic… pic.twitter.com/xb1dCfrVKm
دلیپ گاویت نے مردوں کی ٹی-۱۰۰۴۷؍میٹر دوڑ ۷۱ء۱۰؍ سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے نہ صرف طلائی تمغہ جیتا بلکہ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور سیزن کی اپنی بہترین کارکردگی بھی درج کی۔ ان کے ہم وطن محمد باسل مورسنگناکاتھ نے۸۳ء۱۰؍ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس تاریخی کامیابی کے ساتھ دلیپ مہادو گاویت کامن ویلتھ گیمز کی پیرا ایتھلیٹکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد ایتھلیٹ بن گئے۔ خواتین کے ایف-۵۷؍ شاٹ پٹ مقابلے میں شرمیلا کے طلائی تمغے کے بعد وہ کامن ویلتھ گیمز کی پیرا ایتھلیٹکس میں تمغہ جیتنے والے مجموعی طور پر دوسرے ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں مرلی سری شنکر نے مردوں کی لانگ جمپ میں ۰۹ء۸؍ میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور برمنگھم ۲۰۲۲ء کی اپنی کامیابی کو دُہرایا۔ ان کے ساتھی ہندوستانی ایتھلیٹ لوکیش ستیہ ناتھن۹۷ء۷؍ میٹر کی چھلانگ کے ساتھ پانچویں مقام پر رہے۔ پیرا ایتھلیٹکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف۴۴۔۴۲/ایف۶۴۔۶۱؍کے فائنل میں ساگر تھایت اور دیویندر کمار بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے۔