وارنر بردرز نے ’’دی کونجیورنگ‘‘ فرنچائز کی آخری فلم ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کے پس پردہ کا ایک جذباتی مختصر ویڈیو جاری کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 08, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai
وارنر بردرز نے ’’دی کونجیورنگ‘‘ فرنچائز کی آخری فلم ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کے پس پردہ کا ایک جذباتی مختصر ویڈیو جاری کیا ہے۔
دنیا کی مشہور ہارر فرنچائز’’دی کونجیورنگ‘‘ The Conjuring اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے ۱۵؍ سال بعد اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ وارنر برادرز نے حال ہی میں ویرا فارمیگا اور پیٹرک ولسن پر مشتمل ایک جذباتی فیچر جاری کیا جہاں انہیں فرنچائز کی آخری فلم ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ فیچر میں اس فرنچائز کے تخلیق کار جیمز وان اور اینابیل کے کچھ فریم بھی دکھائے گئے ہیں۔ فیچر شیئر کرتے ہوئے، وارنر برادرز نے لکھا، ’’ایڈ اور لورین وارن کا آخری ایکٹ۔‘‘ اس فلم میں ویرا فارمیگا، پیٹرک ولسن، میا ٹاملنسن اور بین ہارڈی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اس فلم کا پس پردہ فوٹیج دیکھ کر شائقین پرجوش ہیں۔ خیال رہے کہ ’’دی کونجیورنگ‘‘ کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ پہلی فلم سے لے کر اب تک اس کی ہر قسط کو یکساں طور پر پسند کیا گیا ہے۔