• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’کیرالا اسٹوری‘ کو نیشنل ایوارڈ دینے پر تنازع، جیوری ممبر نے ’پروپیگنڈہ‘ قراردیا

Updated: August 04, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai

’’کیرالااسٹوری‘‘ کو بہترین فلم کا نیشنل ایوارڈ دینے پر جیوری ممبر پردیپ نائر نے اعتراض کرتے ہوئے اسے ’’پروپیگنڈہ‘‘ قرار دیا لیکن جیوری کے دیگر ممبران نے کہا کہ اس فلم میں اہم سماجی مسئلے کی منظر کشی کی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۷۱؍ویں نیشنل ایوارڈ میں ’’کیرالا اسٹوری‘‘ کو بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین ہدایتکاری کے زمرے میں اعزازات ملنے پر تنازع جاری ہے۔ سپدیتو سین اور پرسانت تنو موہا پاترہ کو ایوارڈ دیئے گئے ہیں لیکن ایک جیوری ممبر نے فلم کے انتخاب پر اعتراض کیا ہے فیچر فلموں کے جیوری ممبران میں سے ایک پردیپ نائر نے ’’کیرالا اسٹوری‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ ’’ایک ملیالی ہونے کی حیثیت سے میں نے اعتراض کیا تھا۔ میں نے سوال کیا کہ کس طرح ایک ایسی فلم کو ایوارڈ دیا جارہا ہےجس میں کیرالا جیسی ریاست کو بدنام کیا گیا ہے اور جس فلم کو متنازع قرار دیا گیا تھا اسے قومی اعزاز کیلئے موضوع سمجھا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تشویش ظاہر کرنے کے بعد بھی پینل ان سے متفق نہیں ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز،پرتیک گاندھی راء ایجنٹ وشنو شنکر کا کردار نبھائیں گے

پردیپ نائر نے مزید کہا کہ ’’میں نے جیوری کے چیئرپرسن سے براہ راست اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم، میں واحد تھا جس نے اسے ’’پروپیگنڈہ‘‘ قرار دیاجبکہ دیگر افرادنےیہ اعتراض کیا کہ متنازع ہونے کے باوجود اس فلم میں متعلقہ سماجی مسئلہ کی منظر کشی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہر ملیالی اور جمہوریت پر یقین رکھنے والا ہر شخص اس ناانصافی کے خلاف اپنی آواز اٹھائے گا۔ ہمیں سیاست کے خلاف ریلی نکالنی ہوگی جس نے اسے اشتراکیت کو بڑھاوا دینے کا ہتھیار بنا دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’رانجھنا‘‘ کی ری ریلیز، مداحوں کو اے آئی سے بنایا گیا کلائمیکس پسند نہیں آیا

رنر اپ فلموں کی نشاندہی
غور و خوض میں ’’الوزوکو‘‘کو بھی بہترین ہدایتکاری کیلئے موضوع سمجھا گیا تھا۔ پردیپ نائر نے مزید کہا کہ ’’دیگرافراد نے اس فلم کو ’’صرف ایک خاندانی ڈراما‘‘ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا جبکہ متعدد افراد نے یہ اعتراض کیا کہ ’’کیرالا اسٹوری‘‘میں زیادہ اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تاہم، ’’الوزوکو‘‘ کو بہترین ملیالی اور ارواشی کو بہترین معاون اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’موقع کا بھرپور فائدہ اُٹھاتی ہوں ‘‘

’’کیرالا اسٹوری‘‘ پر پنیارائے وجے ین کے خیالات
کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنیارائے وجےین نے ۷۱؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں’’کیرالا اسٹوری‘‘کو اعزاز سے نوازے جانے کی تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’اس فلم کو کیرالا کو بدنام کرنے اور اشتراکیت کو فروغ دینے کے مقصد سے جھوٹ سے بنایا گیا ہے۔ اس فلم کو اعزاز سے نواز کر جیوری نے ہندوستانی روایت کی تذلیل کی ہے جو مذہبی بھائی چارے کی حمایت کرتی ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’اس فلم میں سنگھ پرویوار کے نظریاتی ایجنڈا کو فروغ دیا گیا ہے اور یہ افراد سنیما کو اشتراکی ایجنڈے میں تبدیل کرنے کیلئے پریوار ایجنڈے کا استعمال کر رہے ہیں۔‘‘وجے ین نے جمہوری ذہن کے حامل اور تمام ملیالیوں سے فلم کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے اسے بڑھتی ہوئی ناانصافی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK