Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’قلی‘‘ کے میوزک کمپوزر انیردھ نے تخلیقی رکاوٹ دور کرنے کیلئے اے آئی کی مدد لی

Updated: August 12, 2025, 5:07 PM IST | Mumbai

میوزک کمپوزر انیرُدھ روی چندر نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہوں نے رجنی کانت کی آنے والی فلم’’قلی‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا۔

Actor Rajinikanth and music composer Anirudh from the film `Coolie`. Photo: INN.
’’قلی ‘‘ فلم کے اداکار رجنی کانت اور میوزک کمپوزر انیرُدھ۔ تصویر:آئی این این۔

میوزک کمپوزر انیرُدھ روی چندر ایک مشہور نام ہیں جو حالیہ برسوں میں سب سے بڑے میوزیکل ہِٹس دینے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہوں نے رجنی کانت کی آنے والی فلم’’قلی‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’اینیمل‘‘ کی کامیابی کے بعد ترپتی ڈمری نے درست فلمیں منتخب نہیں کیں: ایکٹنگ کوچ

انیرُدھ روی چندر نے قلی کے میوزک کیلئ چیٹ جی پی ٹی استعمال کیا
حالیہ انٹرویو میں سن پکچرز سے بات کرتے ہوئے انیرُدھ نے اعتراف کیا کہ جب وہ تخلیقی رکاوٹ کا شکار ہوئے تو انہوں نےچیٹ جی پی ٹی کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا:’’دو دن پہلے، جب میں تخلیقی رکاوٹ میں پھنس گیا تو میں نے بس چیٹ جی پی ٹی کھولا اور اپنے گانے کے بارے میں معلومات ڈال دیں۔ میں نےاے آئی سے کہا، ‘یہ گانا ہے، میں آخری دو لائنیں کمپوز کرنے میں اٹک گیا ہوں۔ میں کیا کروں، یار؟’ میں قسم کھا کے کہتا ہوں، میں سچ بول رہا ہوں۔ ‘‘کمپوزر نے وضاحت کی کہ اے آئی نے دس ممکنہ لائنیں تیار کیں۔ وہاں سے، میں نے ایک لائن دیکھی، ایک آئیڈیا آیا اور میں نے گانے کا بقیہ حصہ مکمل کر لیا۔ ہر تخلیق کار کو رکاوٹ آتی ہے، لیکن آج اس رکاوٹ سے نکلنا آسان ہے۔ میرا خیال ہے کہ بہتر ہے کہ اسے وہیں چھوڑ دیا جائے، بجائے اس کے کہ زیادہ سوچا جائے کہ ہم اٹک گئے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: جیکلین فرنانڈیز نے سری لنکا سے آکر چند کامیاب فلمیں دیں

اسی انٹرویو میں انیرُدھ نے بتایا کہ چکِٹو وائب گانے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ شروع میں یہ گانا ٹی۔ راجندر کی دھنوں کے بدلے ہوئے ورژن پر بنایا گیا تھا۔ لیکن جب پتا چلا کہ سوبن شاہیر بھی پوجا ہیگڑے کے ساتھ فلم مونیکا میں نظر آئیں گے، تو گانے میں تبدیلی کی گئی۔ اس کے بعد گانے میں مزاحیہ حصے ڈالے گئے، جن میں فلم چندرمکھی کے گانے ’’را را‘‘ کا مشہور مزاحیہ جملہ’’لکلکلکا‘‘ بھی شامل کر دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK