Updated: August 10, 2025, 4:02 PM IST
| Mumbai
۱۴؍ اگست کو سنیما گھروں میں بڑا ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ ایک طرف رجنی کانت کی `قلیہے تو دوسری طرف رتیک روشن کی `وار۲؍` ہے۔ دو بڑے اداکاروں کے آمنے سامنے آنے سے پہلے رجنی کانت نے ایک بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ انہوں نے ریلیز سے۴؍ دن پہلے۱۰۰؍یا ۲۰۰؍ کروڑ نہیں بلکہ اس سے زائدروپے کمائے ہیں۔
قلی اور وار۲؍ کے پوسٹر۔تصویر:آنی این این
ایک طرف رجنی کانت کی قلی ہے تو دوسری طرف رتیک روشن کی `وار۲؍` ہے۔۱۴؍ اگست کو تھیٹرس میں ۲؍ سپر اسٹارس کا ٹکراؤ ہونے جا رہا ہےجس کے لیے دونوں فلموں کے فلمسازوں نے تیزی سے تیاریاں کی ہیں۔ رجنی کانت کی فلم کے تعلق سے مثبت ماحول ہے۔ اسی دوران ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جو کہ رتیک روشن کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم اپنی ریلیز سے۴؍ دن پہلے ہی اپنے بجٹ کا ۶۶؍ فیصد وصول کر چکی ہے۔
حال ہی میںایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ رجنی کانت کی قلی بین الاقوامی، ڈجیٹل، میوزک اور سیٹیلائٹ رائٹس سے۲۵۰؍ کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم کا کل بجٹ۳۷۵؍ کروڑ روپے ہے۔فلم نے بیرون ملک ایڈوانس بکنگ سے عالمی باکس آفس پر۳۰؍ کروڑ کمائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:ایکتا کپور کی ووین ڈی سینا سے ملاقات، ’’ ویمپائر‘‘ کے کردار میں ٹی وی پر نظر آسکتے ہیں
رجنی کانت کی `قلی کے بین الاقوامی حقوق۶۸؍ کروڑ میں فروخت ہوئے۔ بیرون ملک ایڈوانس بکنگ سے۳۰؍ کروڑ روپے کمائے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تھیلاپتی وجے کی `تمل فلم لیو کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سب سے بڑی اوپننگ کر سکتی ہے جس نے اوورسیز باکس آفس پر پہلے دن۶۶؍ کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔
ہندوستان میں بھی اس فلم کے تعلق سے کافی شور ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کے شوز کیرالا اور کرناٹک میں صبح۶؍ بجے سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمل ناڈو میں پہلا شو صبح ۹؍بجے مقرر کیا گیا ہے۔
دراصل رتیک روشن کی `وار۲؍ وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ اس کا بجٹ ۴۰۰؍ کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ ایسے میں فلم کے تعلق سے زوردار شور مچایا جا رہا ہے چونکہ وار۲؍ نے اپنا بجٹ تقریباً بحال کر لیا ہے، اس لیے خطرہ رتیک کی طرف ہے کیونکہ ان کے مقابل فلم قلی ریلیز ہورہی ہے۔ بڑے پردے پر رجنی کانت اور رتیک کا براہ راست مقابلہ ہوگا۔