Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان تمام ۶؍ دریاؤں پر دوبارہ دعویٰ کرے گا: بلاول بھٹو کی ہندوستان کو دھمکی

Updated: August 12, 2025, 10:02 PM IST | Islamabad

عاصم منیر کے بعد بلاول بھٹو نے ہندوستان کو دھمکی دی،کہا تمام ۶؍ دریاؤں پر پاکستان دوبارہ دعویٰ کرے گا، آپ یہ جنگ ہار جائیں گے۔

Bilawal Bhutto. Photo: INN
بلاول بھٹو۔ تصویر: آئی این این

پاک آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے جوہری ہتھیاروں سے ہندوستان کو دھمکانے کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہندوستان کے خلاف جنگ کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی اس جنگ میں ’’ہار‘‘ جائے گا۔ پاک فوج کے سربراہ کی امریکی سرزمین سے جوہری جنگ کی دھمکیوں کے صرف گھنٹوں بعد، سابق پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ طاس معاہدے پر ہندوستان کو دھمکیاںدیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان یہ جنگ ہار جائے گا‘‘ کیونکہ ’’ہر پاکستانی لڑنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

یہ بھی پرھئے: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی فلسطین کو تسلیم کریں گے

بھٹو نے عہد کیا کہ پاکستان ہندوستان سے اپنے تمام چھ دریاؤں کو واپس لے گا۔ ‘‘ بھٹو کے یہ بیانات سندھ حکومت کے محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے۲۸۲؍ ویں یوم وفات پر ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ تقریب سے خطاب کے دوران آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے تنازعہ شروع نہیں کیا، لیکن اس نے ’’یقینی طور پر اس کا اختتام کیا۔‘‘ انہوں نے مسلح افواج، خاص طور پر فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جواب ’’تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا‘‘۔  انہوں نے مزید کہا، ’’پاکستان کا ہر شہری — یہاں تک کہ چھوٹے بچے بھی — سوشل میڈیا پر سچائی پیش کرکے ملک کے سفیر بن گئے۔‘‘  بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان نے ’’ذلت آمیز شکست‘‘ کے بعد پاکستان کے خلاف ایک اور ’’بزدلانہ‘‘ حملہ کیا۔ ’’اس بار پاکستان کے پانی پر، دریائے سندھ پر۔ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انہوں نے جو اعلان کیا ہے، وہ ہمارے دریا، ہماری سندھ پر اس خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔‘‘ ہماری ہزاروں سالہ تاریخ — وادیٔ سندھ کی تہذیب — اسی دریا سے وابستہ ہے۔ اور جب مودی یا ہندوستان اس دریا پر یا اس کے ذریعے ہم پر حملے کا اعلان کرتے ہیں، تو وہ ہماری ثقافت، ہماری تاریخ اور ہماری وراثت پر حملہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نے کئی جنگیں لڑی ہیں، لیکن کوئی یہ تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ وہ سندھ پر اس طرح — باندھ بنانے، نہریں کھودنے اور ہمارا پانی بند کرنے کی دھمکی دے کر ۲۰؍کروڑ پاکستانیوں کو ڈرانے کا اعلان کریں گے۔‘‘  بلاول بھٹو نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ پاکستان اتنا طاقتور ہے کہ اگر نئی دہلی اسے کنارے پر لے جاتا ہے تو وہ ہندوستان سے ’’تمام چھ دریاؤں کو واپس لے‘‘ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جنگ کے سامنے کبھی ’’جھکنے‘‘ نہیں دیں گے، اور ہر شہری میدان جنگ میں کود پڑے گا۔ ’’اور یہ ایسی جنگ ہوگی جسے تم یقینی طور پر ہار جاؤ گے۔‘‘ 

یہ بھی پرھئے: برطانیہ نے ہندوستان سمیت ۲۳؍ ممالک کے باشندوں کو ”ڈی پورٹ فرسٹ“ کی فہرست میں شامل کیا

دی پرنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، عاصم منیر نے کہا، ’’ہم ایک جوہری طاقت ہیں۔ اگر ہم  نے ایسا محسوس کیا کہ ہم ختم ہو رہے ہیں تو ہم آدھی دنیا کو اپنے ساتھ لے جائیں گے۔‘‘ انہوں نے دریائے سندھ پر ہندوستان کے آبی منصوبوں کو تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی۔منیر نے کہا کہ ’’ہم ہندوستان کے باندھ بنانے کا انتظار کریں گے، اور جب وہ بن جائے گا، پھر دس میزائل سے تباہ کر دیں گے۔‘‘ منیر کی دھمکیوں کے جواب میں، ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’جوہری جنگ کی دھمکی دینا پاکستان کا معمول ہے‘‘، یہ بھی کہا کہ یہ ’’افسوسناک‘‘ ہے کہ ایسے بیانات ایک ’’تیسری ملک‘‘ کی سرزمین سے دیے گئے۔  ۱۱؍اگست کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا، ’’ ہندوستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ جوہری بلیک میلنگ کے آگے جھکے گا نہیں۔ ہم اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات جاری رکھیں گے۔‘‘ ہندوستان نے یہ بھی کہا کہ’’ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان کی فوج ،دہشت گرد گروہوں سے سازباز رکھتی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK