Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایکتا کپور کی ووین ڈی سینا سے ملاقات، ’’ ویمپائر‘‘ کے کردار میں ٹی وی پر نظر آسکتے ہیں

Updated: August 05, 2025, 6:48 PM IST | Mumbai

ٹی وی اداکار ووین ڈی سینا نے پروڈیوسر ایکتا کپور سے ملاقات کی جس کے بعد ان کے ٹی وی پر ویمپائر کے کردار میں واپسی کی قیاس آرائیاںکی جارہی ہیں۔

TV actor Wayne De Sina. Photo: INN
ٹی وی اداکار ووین ڈی سینا۔ تصویر: آئی این این

’’ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ کے سیزن ۲؍ کے بعد ہر کوئی ناگن ۷؍ کے متعلق جاننا چاہتاہے۔قبل ازیں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ ووین ڈی سینا اس شو میں کلیدی کردار نبھائیں گے اور اب ایکتا کپور نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہیں ووین ڈی سینا سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایکتا کپور ووین ڈی سینا سے سوال پوچھ رہی ہیں کہ ’’ہم کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم سانپوں کے تعلق سے کچھ کر رہے ہیں؟‘‘

اس کے جواب میں ووین ڈی سینا نے کہا کہ ’’نہیں، ہوسکتا ہے چمگادڑوں کے ساتھ کچھ۔‘‘ اس کے جواب میں ووین ڈی سینا کے جواب نے سب کو حیران کر دیا۔ ووین ڈی سینا نے ایکتا کپور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’ہم اس کے بہت قریب ہیں۔‘‘ایکتا کپور نے ووین ڈی سینا کے ساتھ یہ اسٹوری شیئر کی ہے جس کے جواب میں مداحوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظرنہیں آئیں گی

کچھ ووین ڈی سینا کے بارے میں؟
ووین ڈی سینا کے مداح بےصبری سے ان کے اسکرین پر واپس آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فلموں اور ٹی وی سے اپنی محنت کے متعلق بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مڈڈے کو بتایا تھا کہ ’’خدا کے شکر سے میں نے چارشوز کئے ہیںجو ہٹ ثابت ہوئے ہیں۔ میں یہ جاری رکھان چاہتا ہوں، پھر چاہے وہ ٹی وی ہویا ویب لیکن مجھے فلمیں کرنا پسند نہیں ہے۔‘‘یاد رہے کہ ۲۰۰۷ء میں مسٹر انڈیا کانٹیسٹ میں جیتنے کے بعد ووین ڈی سینا سرخیوں میں آگئے تھے جس نے ٹی وی سے کریئر کی شروعات کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔انہوں نے اپنی اداکاری کے کریئر میں ’’مدھوبالا: ایک عشق ایک جنون‘‘، ’’پیار کی کہانی‘‘، ’’شکتی: استیتو کے احساس کی‘‘ اور دیگر ٹی وی شوز سے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ابھے ورما میڈوک فلمز کی سائنس فکشن فلم ’’چھومنتر‘‘ میں اننیا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے

کچھ ایکتا کپور کے بارے میں
اس درمیان ایکتا کپور نے اپنےمشہور شو ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘کی واپسی کا اعلان کیا ہے جس میں اسمرتی ایرانی کلیدی کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK