• Thu, 25 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرینہ کپور اور ایکتا کپور ’’کریو‘‘ کے سیکویل پر کام کررہی ہیں

Updated: September 25, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

۲۰۲۴ء کی سپر ہٹ فلم ’’کریو‘‘ کے سیکویل پر کام جاری ہے۔ اس فلم میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن نے مرکزی کردا ر ادا کئے تھے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۲۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کریو‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد پروڈیوسر ایکتا کپور اس کے سیکویل ’’کریو ۲‘‘ کیلئے تیار ہیں۔ کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن کی اداکاری والی اس فلم نے عالمی سطح پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا تھا اس لئے میکرز نے اس کا دوسرا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سمیر وانکھیڈے ”بیڈز آف بالی ووڈ“ میں اپنی ’بے عزتی‘ پر شاہ رخ خان کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’کریو‘‘ کی کہانی اچھی تھی اور اسے فرنچائز میں تبدیل کرنا دانشمندی ہوسکتی ہے اس لئے ایکتا کپور اور کرینہ کپور اس کے سیکویل جس کا نام فی الحال’’کریو ۲‘‘ تجویز کیا گیا ہے، پر کام کررہی ہیں۔‘‘ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’’اب تک کرینہ کپور کا نام حتمی ہے۔ وہ فلم کا اسکرین پلے سننا چاہتی ہیں۔ تاہم، کریتی اور تبو کے بارے میں اب تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کرینہ، کریتی اور تبو کے کرداروں کے ساتھ آگے بڑھے گی یا کرینہ کے کردار کے ساتھ فلم انڈسٹری کے دیگر نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔ یہ حتمی ہے کہ فلم میں ۳؍ اداکارائیں ہوں گی جن میں ایک کرینہ ہیں البتہ ۲؍ کے نام اب تک فائنل نہیں کئے گئے ہیں۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK