کامران اقبال ( ناٹ آؤٹ ۱۳۳؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں دہلی کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 11, 2025, 10:05 PM IST | New Delhi
کامران اقبال ( ناٹ آؤٹ ۱۳۳؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں دہلی کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
کامران اقبال ( ناٹ آؤٹ ۱۳۳؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت جموں و کشمیر نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں دہلی کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جموں و کشمیر نے کل کے اسکور ۲؍ وکٹ پر ۵۵؍ پر دوبارہ اننگز کی شروعات، کامران اقبال نے صبح کے سیشن میں تیزی سے اسکور کیا۔ انہوں نے اور ونشراج شرما نے تیسرے وکٹ کے لیے ۸۲؍ رنز جوڑے۔ جموں و کشمیر کا تیسرا وکٹ ۳۸؍ویں اوور میں ۱۳۴؍رن کے اسکور پر ونشراج شرما (۸) کے ساتھ گرا۔بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان پارس ڈوگرا نے کامران اقبال کے ساتھ مل کر اننگز کو مستحکم کیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ جموں و کشمیر نے۳ء۴۳؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۱۷۹؍ رنز بنا کر ۷؍وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
Milestone unlocked 🔓
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) November 6, 2024
A rare double ✌️
Jalaj Saxena becomes the first player to achieve a double of 6000 runs and 400 wickets in #RanjiTrophy 👏👏@IDFCFIRSTBank | @jalajsaxena33 pic.twitter.com/frrQIvkxWS
کامران اقبال نے اننگز کے دوران اپنی سنچری مکمل کی۔ کامران اقبال نے۱۴۷؍ گیندوں پر۲۰؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ ۱۳۳؍ رنز بنائے۔ پارس ڈوگرا ۱۲؍گیندوں پر ۱۰؍رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جموں و کشمیر کے بولر عاقب نبی جنہوں نے ۳۵؍ رنز دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے، کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دہلی کی جانب سے رتیک شوقین نے دو جبکہ منان بھردواج نے ایک وکٹ حاصل کیا۔پیر کو جموں و کشمیر کے ونشراج شرما نے دوسری اننگز میں دہلی کو ۲۷۷؍ رن پر سمیٹ دیا۔ دہلی نے پہلی اننگز میں ۲۱۱؍رنز بنائے تھے۔جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں کپتان پارس ڈوگرا (۱۰۶) اور عبدالصمد (۸۵) کی شراکت کی بدولت ۳۱۰؍ رنز بنائے تھے۔
ر نجی ٹرافی: بنگال نے ریلوے کو شکست دے کر بونس پوائنٹ حاصل کیا
شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بنگال نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ کے میچ میں ریلوے کو ایک اننگز اور ۱۲۰؍ رنز سے شکست دے کر بونس پوائنٹ کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کی۔ انستوپ مجمدار اور شہباز احمد بنگال کے ہیرو ثابت ہوئے، جنہوں نے ٹیم کو رواں مہم کی پہلی بونس پوائنٹ فتح دلوائی۔ چار میچوں کے بعد، بنگال تین فتوحات کے ساتھ ۲۰؍ پوائنٹس لے کر گروپ سی کی پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ودربھ نے ادیشہ کو ۱۰۰؍ رن سے مات دے دی
بنگال نے اپنی پہلی اننگز میں ۴۷۴؍رنز بنائے، جس کے جواب میں ریلوے کی ٹیم ۲۲۲؍ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔فالو آن کے بعد ریلوے دوسری اننگز میں صرف ۱۳۲؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں بنگال نے چوتھے اور آخری دن ایک آسان جیت حاصل کی۔ انستوپ مجمدار کو پہلی اننگز میں ۱۳۵؍ رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) کا اعزاز دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ بنگال نے نہ صرف اپنی پوزیشن مضبوط کر لی بلکہ سیزن کی تیسری کامیابی حاصل کر لی ، اس سے قبل وہ اتراکھنڈ اور گجرات کے خلاف بھی کامیاب ہو چکا ہے۔