بنا دماغ کے پیدا ہونے والی الیکس نے ۲۰؍ ویں سالگرہ منائی، جبکہ ڈاکٹروں نے پیش گئی کی تھی کہ وہ محض چار سال ہی جی پائے گی۔
EPAPER
Updated: November 11, 2025, 10:04 PM IST | Washington
بنا دماغ کے پیدا ہونے والی الیکس نے ۲۰؍ ویں سالگرہ منائی، جبکہ ڈاکٹروں نے پیش گئی کی تھی کہ وہ محض چار سال ہی جی پائے گی۔
نیبراسکا میں بغیر دماغ کے پیدا ہونے والی ایک خاتون نے حال ہی میں اپنی ۲۰؍ویں سالگرہ منائی۔ پیدائش کے وقت، ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ چار سال کی عمر سے زیادہ نہیں جی پائیں گی، لیکن اس نے تمام مشکلات کو شکست دے کر ان کی بات غلط ثابت کر دی۔ اوماہا کی الیکس سمپسن ایک نایاب بیماری ہائیڈراننسفالی کا شکار ہے۔شان اور لورینا سمپسن نے مقامی نیوز آؤٹلیٹ کے ای ٹی وی نیوز سے اپنی بیٹی کی طبی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہائیڈراننسفالی کا مطلب ہے کہ اس کا دماغ موجود نہیں ہے۔شان نے مزید بتایا کہ ’’تکنیکی طور پر، اس کے دماغ کے پچھلے حصے میں اس کے سیریبیلم کا حجم میرے چھوٹی انگلی کے پور کے آدھے سائز جتنا ہے، لیکن بس وہیں تک موجود ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ چار سال سے زیادہ نہیں جی پائےگی۔تاہم اس سوال پر کہ کس چیز نے اسے سب کی بات غلط ثابت کرنے میں مدد دی، انہوں نے کہا کہ پیار ہی وہ چیز ہے جس نے اسے توقع سے کہیں زیادہ عرصے تک زندہ رہنے میں مدد دی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب الیکس اپنے والدین کو نہیں دیکھ یا سن سکتی۔ شان نے کہا کہ’’ اس کی آنکھوں کی حرکات بتا سکتی ہیں کہ وہ انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب میں وہاں گیا اور تھوڑی دیر پہلے اس سے بات کی، تو وہ مجھے ڈھونڈ رہی تھی۔‘‘ ڈاکٹروںکے اس کی حالت کے بارے میں بتانے کے بعد، والدین اس کیلئے خوفزدہ تھے۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا کریں، لیکن خدا پر بھروسے نے انہیںان حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’بیس سال پہلے، ہم خوفزدہ تھے، لیکن ایمان ہی تھا جس نے ہمیں زندہ رکھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایکواڈورکی مشالا جیل میں پرتشدد جھڑپیں، ۲۷؍قیدیوں کی دَم گھٹنے سے موت
لورینا نے مزید بتاکہ الیکس کا ایک۱۴؍ سالہ بھائی، ایس جے، ہے جو کہتا ہے کہ اسے الیکس جیسی بہن پر فخر ہے۔ جب لوگ میرے خاندان کے بارے میں پوچھتے ہیں، تو میں سب سے پہلے میں اپنی معذور بہن الیکس، کے بارے میں بات شروع کرتا ہوں۔اس کا یہ بھی ماننا ہے کہ الیکس کو اپنے اردگرد کیا ہو رہا ہے، اس کا اندازہ ہو جاتا ہے۔ ایس جے نے اضافہ کیا کہ اس کے اردگرد کوئی اس کے بارے میں بات نہیں کرتا، تو وہ پھر بھی اسے محسوس کر سکتی ہے۔ کلیولینڈ کلینک کے مطابق، ہائیڈننسفالی ۵؍ہزار سے۱۰؍ہزار میں سے ایک بچے میں ہوتا ہے، اور ان میں سے زیادہ تر اپنی زندگی کے پہلے سال سے زیادہ زندہ نہیں رہتے۔