• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فن لینڈ: نفرت پر مبنی جرائم میں گزشتہ سال ریکارڈ اضافہ درج

Updated: November 11, 2025, 10:02 PM IST | Helsinki

فن لینڈمیں نفرت پر مبنی جرائم میں گزشتہ سال ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا، پولیس یونیورسٹی کالج کے مطابق ۲۰۲۰ء کے بعد سے نفرت انگیز جرائم کے معاملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فن لینڈ میں ۲۰۲۵ء میں نفرت انگیز جرائم کے معاملوں  میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے، جہاں تقریباً ۷۰؍ معاملے متاثرین کے نسلی یا قومی تناظرسے تعلق رکھتے  ہیں۔ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فن لینڈ میں نفرت انگیز جرائم کی رپورٹوں میں سنہ ۲۰۲۰ءکے بعد سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں بیشتر مشتبہ مقدمات میں زبانی توہین، دھمکیوں اور ہراسانی کے واقعات شامل ہیں۔پولیس یونیورسٹی کالج کی رپورٹ کے مطابق اس سال ملک میں مشتبہ نفرت انگیز جرائم کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے، جہاں پولیس نے کل۱۸۰۸؍ مشتبہ مقدمات درج کیے ہیں، جو کہ سنہ۲۰۲۳ء کے مقابلے میں۱۳؍ فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایکواڈورکی مشالا جیل میں پرتشدد جھڑپیں، ۲۷؍قیدیوں کی دَم گھٹنے سے موت

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مشتبہ جرائم کے پیچھے زیادہ تر نسلی تعصب کارفرما تھا، جبکہ تقریباً۷۰؍ فیصد مقدمات متاثرین کے نسلی یا قومی پس منظر کی بنیاد پر درج کیے گئے ہیں۔پولیس یونیورسٹی کالج کے مطابق، ’’ ملک کےکرمنل کوڈ میں نفرت انگیز جرم یا نفرت انگیز تقریر کی کوئی مخصوص قسم شامل نہیں ہے، لیکن نفرت کا محرک سزا بڑھانے کی ایک بنیاد ہے۔ اس لیے کوئی بھی عمل جو قانون سازی کے تحت جرم ہے، نفرت انگیز جرم ہو سکتا ہے۔‘‘یونیورسٹی کی محقق جینٹا راؤتا نے بتایا کہ گذشتہ سال درج ہونے والے نفرت انگیز جرائم میں متاثرین کی معذوری، جنسی رجحان یا مذہبی پس منظر بھی شامل تھے۔راؤتا کے مطابق، یہ رجحان تشویشناک ہے۔ میری رائے میں، معذور افراد کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ معاشرتی پستی کی عکاسی کرتا ہے، جہاں کمزور طبقات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق، فن لینڈ میں رہنے والے شامی باشندے سب سے زیادہ نشانہ بنے، جہاں مسلمانوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا، اور یہ مشتبہ جرائم عموماً آن لائن پیش آئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK