Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، فٹبال ڈرامہ میں اداکاری کریں گے

Updated: July 29, 2026, 4:01 PM IST | Lisbon

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی ووڈ میں اپنی باقاعدہ انٹری کا اعلان کرتے ہوئے اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز’’Day 1s‘‘ میں اداکاری اورایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔

Cristiano Ronaldo.Photo:Insta
رونالڈو۔تصویر:انسٹا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نے ہالی ووڈ میں اپنی باقاعدہ انٹری کا اعلان کرتے ہوئے اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز’’Day 1s‘‘ میں اداکاری اورایگزیکٹیو پروڈیوسر  کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ سیریز ایک سخت اور حقیقت سے قریب فٹبال ڈرامہ ہوگی، جس میں پیشہ ورانہ فٹبال کی دنیا کے چیلنجز، نوجوان کھلاڑیوں کی جدوجہد، دوستی، مقابلے اور کامیابی کی کہانی دکھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:دی اوڈیسی: آئی میکس ۷۰؍ ایم ایم کے تجربے پر شدید تنقید


رپورٹس کے مطابق رونالڈو نہ صرف اس سیریز میں ایک اہم کردار ادا کریں گے بلکہ اس کی تخلیقی سمت اور پروڈکشن میں بھی فعال کردار نبھائیں گے۔ یہ ان کا اسکرپٹڈ ٹیلی ویژن کی دنیا میں پہلا بڑا قدم ہوگا۔ رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ہمیشہ ایسی کہانیاں دنیا کے سامنے لانا چاہتے تھے جو کھیل کی حقیقی روح، محنت اور قربانیوں کو اجاگر کریں۔ ان کے مطابق ’’Day 1s‘‘ صرف فٹبال کے بارے میں نہیں بلکہ خوابوں کے تعاقب اور مشکلات پر قابو پانے کی کہانی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی تینوں فارمیٹس کی قیادت کی شرط پر قبول کی


فٹبال اور تفریحی صنعت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ رونالڈو کی عالمی مقبولیت اس منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی دلا سکتی ہے۔اگرچہ سیریز کی مکمل کاسٹ، اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم اس منصوبے نے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK