• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل، جانئے دیگر سوشل میڈیا ریکارڈز

Updated: August 22, 2024, 8:45 PM IST | Mumbai

کرسٹیانو رونالڈو، کائلی جینر، بیونسے، لیونل میسی ، جینیفر اینسٹن اور لوئس فونسی نے متعدد شوسل میڈیا ریکارڈ توڑے ہیں۔ جانئے ان میں سے چند کے بارے میں۔

Cristiano Ronaldo. Image: X
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: ایکس

فٹ بال اسٹارکرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دن یوٹیوب پر اپنا چینل بنانے کے ساتھ ہی سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ پرتگالی فٹ بالر فی الوقت سعودی پرو لیگ کلب النصر کی کپتانی کر رہے ہیں۔ یوٹیوب کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا چینل بننے کے ابتدائی ۹۰؍ منٹ میں ریکارڈ ۶۹ء۱؍ ملین صارفین نے سبسکرائب بٹن کو دبایا۔ یہی نہیں اگلے ۲۴؍ گھنٹوں میں رونالڈو کے چینل نے ایک اور ریکارڈ بنایا اور ۱۰؍ ملین سبسکرائبرز کا ہندسہ عبور کرلیا۔ اب بھی رونالڈو چینل کے سبسکرائبرز تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ دریں اثناء، جانئے کچھ سوشل میڈیا ریکارڈز پر ایک نظر۔ 

کائلی جینر کی بیونسے کو شکست 
کائلی جینر نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی تصویر شیئر کرکے بیونسے کو شکست دے دی تھی جس میں انہوں نے زچگی کے وقت کا فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ بیونسے نے اپنی تصویر ۲۰۱۷ء میں جبکہ کائلی نے تصویر ۲۰۱۸ء میں شیئر کی تھی۔ اسے انسٹاگرام پر ۱۸؍ ملین لائیک ملے ہیں۔ 

انڈے نے کائلی جینر کو پچھاڑ دیا
تاہم، اگلے ہی سال انڈے کی ایک سادہ سی تصویر نے کائلی جینئر کی اس پوسٹ کو پچھاڑ دیا۔ انڈے کی تصویر کائلی کے اقتدار کو ختم کرنے کے خاص ارادے کے ساتھ پوسٹ کی گئی تھی اور انٹرنیٹ صارفین نے اس تصویر کو ۶۱؍ ملین لائیکس دیئے۔ 

پھر لیونل میسی نے انڈے کو شکست دی!
کئی سال تک انسٹاگرام پر انڈے کی تصویر سب سے زیادہ لائیک پانے کے خطاب پر جمی رہی۔ تاہم، ۲۰۲۲ء میں فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائنا کی فتح کے بعد لیونل میسی کی تصویر کو ۷۵؍ ملین لائیک ملے۔ 

انسٹاگرام پر رونالڈو کی بادشاہت
یوٹیوب رونالڈو کا واحد سوشل میڈیا ریکارڈ نہیں ہے۔ آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے علاوہ جس کے ۶۷۶؍ ملین فالوورز ہیں، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ رونالڈویں جن کے ۶۳۶؍ ملین فالوورز ہیں۔ ان کے بعد لیونل میسی (۵۰۴؍ ملین)، سیلینا گومیز (۴۲۵؍ ملین) اور کائلی جینر (۳۹۸؍ ملین) کا نمبر آتا ہے۔ 

لوئس فونسی کے ’’دیسپاسیتو‘‘ کا ریکارڈ
۲۰۱۷ء میں لوئس فونسی نے ڈیڈی یانکی کے ساتھ مل کر ’’دیسپاسیتو‘‘ کے ذریعے پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنالیا تھا۔ یہ گانا یوٹیوب پر ۵؍ بلین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ یہ پہلا نغمہ تھا جس نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ 

جینیفر اینسٹن کا ریکارڈ
ہالی ووڈ اداکارہ نے کافی تاخیر سے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا۔ انہوں نے ’’فرینڈز‘‘ کی کاسٹ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی اور محض ۵؍ گھنٹے میں ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ فالوورز اکٹھے کرلئے۔ 

ایکس پر ایلون مسک
ایکس پر ایلون مسک کے سب سے زیادہ (۱۹۵؍ ملین) فالوورز ہیں۔ اس کے بعد بارک اوبامہ (۱۳۲؍ ملین) کا نمبر ہے۔ رونالڈو ۱۱۲؍ ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

ایکس پر سب سے زیادہ ’’لائیک‘‘ کی گئی پوسٹ
ایکس پر سب سے زیادہ لائیک کی گئی پوسٹ عوام کے محبوب اداکار چاڈوک بوسمین کے انتقال کا اعلان ہے۔ یہ پوسٹ اگست ۲۰۲۰ء میں ان کے اہل خانہ نے کی تھی جسے ۶؍ ملین سے زیادہ لائیک ملے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK