Inquilab Logo Happiest Places to Work

آریاناگرانڈے کو بچانے پرسینتیا اریوو ٹرولنگ کا شکار

Updated: May 29, 2026, 10:57 AM IST | Mumbai

ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ سینتیا اریوو نے ایک پرانے تنازع پر خاموشی توڑی۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر ۲۰۲۵ء میں ایک تقریب کے دوران اپنی کو اسٹار آریانا گرانڈے کی مدد کرنے کے بعد انہیں کس طرح سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

Cynthia Arivo.Photo:Insta
سیتیااریوو۔ تصویر:انسٹا

ہالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ سینتیا اریوو نے ایک پرانے تنازع پر خاموشی توڑی۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر ۲۰۲۵ء میں ایک تقریب کے دوران اپنی کو اسٹار آریانا گرانڈے کی مدد کرنے کے بعد انہیں کس طرح سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اُس وقت انہوں نے صرف ایک انسان کے طور پر ردِعمل دیا تھا، لیکن لوگوں نے ان کے رویّے کو غلط انداز میں پیش کیا، جس سے وہ ذہنی طور پر کافی متاثر ہوئیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ فلم  وکیڈ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران پیش آیا تھا۔ یہ ایونٹ یونیورسل اسٹوڈیوز سنگاپور میں منعقد کیا گیا تھا۔ فلم کی پوری اسٹار کاسٹ وہاں موجود تھی اور تمام فنکار مداحوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اسی دوران اچانک ایک شخص سیکوریٹیحصار توڑ کر سیدھا گرانڈے کی طرف دوڑ پڑا۔ وہاں موجود لوگ کچھ سمجھ پاتے، اس سے پہلے ہی سینتیا اریوو فوراً آگے آئیں اور انہوں نے گرانڈے کو اُس شخص سے بچانے کی کوشش کی۔
اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر سینتیا اریوو سے متعلق کئی میمز اور ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے لگیں۔ واقعہ کو یاد کرتے ہوئے سینتیا اریوو نے کہاکہ ’’اُس وقت وہاں موجود کسی نے بھی کچھ نہیں کیا۔ میرے ذہن میں بس یہی چل رہا تھا کہ اُس آدمی کو فوراً دور کیا جائے۔ میرا پہلا ردِعمل صرف اپنی کو-اسٹار کو محفوظ رکھنا تھا۔ لوگوں نے ویڈیو میں پورا واقعہ نہیں دیکھا۔ وہ شخص  گرانڈے کو چھوڑ نہیں رہا تھا، اسی لیے مجھے مسلسل اُسے پیچھے دھکیلنا پڑا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کوالیفائر ۲؍ میں مداحوں کی نظریں سوریا ونشی کی جارحانہ بلے بازی پر مرکوز


اداکارہ نے مزید کہاکہ ’’انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں میرے جسم، قد و قامت اور شکل و صورت کا مذاق بنایا گیا۔ لوگوں نے میری ظاہری شخصیت اور جسمانی ساخت کو نشانہ بنایا اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ میں حد سے زیادہ کنٹرول کرنے والی شخصیت رکھتی ہوں۔‘‘
سینتیا اریوو نے کہاکہ ’’لوگوں نے یہ بھی مان لیا کہ چونکہ میں آریانا گرانڈے  سے جسمانی طور پر زیادہ مضبوط دکھائی دیتی ہوں، اس لیے میرا کام انہیں کنٹرول کرنا تھا۔ یہ سوچ نہایت غلط اور تکلیف دہ تھی۔ اُس وقت میں نے جو کچھ کیا، وہ صرف ایک فطری ردِعمل تھا۔ میرا مقصد صرف گرانڈے کو محفوظ رکھنا تھا، لیکن سوشل میڈیا پر اُسے ایک الگ ہی رنگ دے دیا گیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:بقرعید پر ماں کو یاد کرکے سوزین خان کا درد چھلک پڑا، علی فضل نےبہتر مستقبل کی دعا کی


اداکارہ نے مزید کہاکہ ’’اس تنازع کا اثر میرے کریئر اور ایوارڈ مہم پر بھی پڑا۔ اس پورے معاملے کے بعد مجھے محسوس ہونے لگا کہ لوگ مجھے صحیح طریقے سے سمجھنے کے بجائے میرے بارے میں اپنی رائے قائم کر رہے ہیں۔‘‘
سینتیا اریوو نے کہاکہ ’’مجھے محسوس ہوا کہ میری انسانیت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ میں نے جو کام فطری طور پر کیا تھا، اُسے سوشل میڈیا پر مذاق اور تنازع کا موضوع بنا دیا گیا۔ لوگوں نے میرے حلیے اور جسم کی بنیاد پر رائے قائم کی۔ اب میں خود کو دوبارہ ایسی صورتحال میں نہیں ڈالنا چاہتی جہاں مجھے مسلسل جج کیا جائے یا ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK